Monday January 27, 2025

عمیر جسوال کا ‘ بیگو ایف ایف پی ایل ٹو’ کا آفیشل سونگ ‘ گیمنگ کے نواب ‘ ریلیز کردیا گیا

لاہور: معروف سنگر اور راک سٹارعمیر جسوال کا ‘ بیگو ایف ایف پی ایل ٹو’ کا آفیشل سونگ ‘ گیمنگ کے نواب ‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔ بیگو ایف ایف پی ایل ٹو پاکستان میں ای سپورٹس کا دوسرا ٹورنامنٹ ہے۔ای سپورٹس کے اس ٹورنامنٹ کو حکومت پاکستان کی سپورٹ بھی حاصل ہے،اس ٹورنامنٹ کے باعث گیمنگ کے شوقین افراد میں جوش و جذبہ پایا جاتا ہے اور یہ پاکستان میں ای گیمنگ کی راہ کو ہموار کررہا ہے۔بیگو لائیو ایف ایف پی ایل ٹو کا ٹائٹل سپانسر ہے جبکہ اینفنیکس اسکا سپانسر پارٹنر ہے۔ایف ایف پی ایل ٹو کی انعامی رقم ایک کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔یہ پاکستان کی تاریخ میں ای سپورٹس ٹورنامنٹ کی سب سے بڑی انعامی رقم ہے۔عمیر جسوال نے اس ٹاسک کو بہترین طریقے سے نبھاتے ہوئے تھیم سونگ بنایا ہے۔گھنٹوں کی محنت کے بعد ہم ایک بہترین بیٹ اور سونگ سن رہے ہیں۔

امریکا کا افغانستان میں ڈرون حملہ،کابل ائیرپورٹ پرحملے کے ماسٹر مائنڈ کی ہلاکت کا دعویٰ

عمیر جسوال کا کہنا تھا کہ میں اس تھیم سونگ کے حوالے سے بہت پرجوش ہوں،اس پراجیکٹ کے دوران بہترین آرٹسٹوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا بہت مزہ آیا۔انہوں نے کہا کہ میں فری فائر پاکستان کمیونٹی کا شکر گزار ہوں۔عمیر جسوال کے علاوہ سمیر غضنفر اور منیب بھی اس گانے کی ویڈیو میں جلوہ افروز ہوئے ہیں۔ شائقین ہفتے اور اتوار کو شام سات بجے فری فائر ای سپورٹس پروگرام کے یوٹیوب چینل پر تمام میچز کو لائیو دیکھ سکتے ہیں۔

پاکستانی نژاد خاتون نے 6فٹ 3انچ بال عطیہ کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

FOLLOW US