Monday January 27, 2025

سیف علی خان کے بیٹوں تیمور اور جہانگیر کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے دونوں بیٹوں تیمور اورجہانگیر کی ممبئی ائیرپورٹ کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے ، ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو چکی ہے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور خان اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیاں منانے مالدیپ گئی تھیں جہاں انہوں نے اپنے شوہر سیف علی خان کی سالگرہ بھی منائی ، سیف کی سالگرہ 16 اگست کو تھی ، چھٹیوں کے بعد سیف اور کرینہ اپنے بچوں کے ہمراہ گزشتہ روز ممبئی ائیرپورٹ پہنچے ، سیف کے بڑے بیٹے تیمور علی خان اپنی آیا کے پیچھے پیچھے چلتے آرہے ہیں جب کہ جہانگیر ( جیہ) کو آیا نے گود میں اٹھایا ہوا ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیہ کا پورا چہرا کیمرے میں نظر آرہا ہے انہوں نےبلیو ٹی شرٹ اور شارٹ پہنچ رکھی ہے ،

ماں بیٹی سے زیادتی کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار ملزم پر اس سے قبل بھی زیادتی کے 2 مقدمات درج ہیں

کورونا کے باعث انتقال کرنے والی ڈاکٹر ماہ نور 8 ماہ کی حاملہ تھیں حاملہ ہونے کی وجہ سے ویکسین نہیں لگوائی تھی

ان کے چہرے پر مسکراہٹ پھیلی ہوئی ہے اور وہ بہت کیوٹ لگ رہے ہیں ،اسی ویڈیو میں فیس ماسک ، لال رنگ کی شارٹ اور سبز ٹی شرٹ پہنچے تیمور ایک جگہ سیڑھیوں پر کودتے ہوئے بھی نظر آتا ہے، اسی دوران ایک شخص تیمور کا ہاتھ پکڑتا ہے مگر وہ ہاتھ چھڑا کر اپنی کار کی طرف جانے لگتا ہے ۔ اس کے بعد سیف علی خان اور کرینہ کپور دروازے سے باہر آتے دکھائی دیتے ہیں ۔

FOLLOW US