Sunday January 19, 2025

ماں بیٹی سے زیادتی کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار ملزم پر اس سے قبل بھی زیادتی کے 2 مقدمات درج ہیں

لاہور : ماں بیٹی سے زیادتی کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں رنگ روڈ زیادتی کیس کی طرز کا ایک واقعہ پیش آیا ہے جہاں رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے وہاڑی کی رہائشی ماں بیٹی کو تھانہ چوہنگ کی حدود میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔پولیس کا کہنا تھا کہ وہاڑی کی رہائشی خاتون ٹھوکر نیاز بیگ پر مسافر گاڑی سے اتری اور صدر کینٹ جانے کے لیے رکشہ بک کرایا تاہم رکشہ ڈرائیور خاتون اور اس کی بیٹی کو گھما پھرا کر ایل ڈی اے ایوینیو لے گیا۔ رکشہ ڈرائیور نے رات کی تاریکی میں خاتون سے زیادتی کی۔رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے ماں بیٹی سے باری باری زیادتی کی تاہم شور مچانے پر دونوں رکشہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

کورونا کے باعث انتقال کرنے والی ڈاکٹر ماہ نور 8 ماہ کی حاملہ تھیں حاملہ ہونے کی وجہ سے ویکسین نہیں لگوائی تھی

دونوں افراد خاتون کا موبائل اور پانچ ہزار روپے بھی لے گئے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ماں بیٹی وہاڑی سے بہن کو ملنے کے لیے رات 10 بجے لاہور پہنچیں۔ملزمان نے دونوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے واقعہ میں ملوث ایک ملزم عمر کو گرفتار کیا۔آئی جی پنجاب کے مطابق دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں متعدد علاقوں میں ریڈ کر رہی ہیں جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف پہلے بھی دو مقدمات درج ہیں ملزم اس سے قبل قید بھی کاٹ چکا ہے۔ ملزم کت خلاف تھانہ نواب ٹاؤن اور حویلی لکھا میں زنا کے مقدمات درج ہیں۔پولیس نے مزید کہا کہ ماں بیٹی کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے اور شواہد اکٹھے کرکے زیادتی کا شکار ماں بیٹی کے بیانات بھی قلمبند کر لیے ہیں۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 48 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔پولیس اب ایک ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے جب کہ دوسرے ملزم کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اداکارہ عروہ ہوکین نے شرم کی ساری حدیں پار کر دی، عروہ نے ساڑھی پہن کرتصاویر بنوائی جو سوشل میڈیا پر وائرل

مریم نوز کی بہو نے کس بھارتی فیشن ڈیزائنر کاتیارکردہ لباس پہنا؟

FOLLOW US