Tuesday November 26, 2024

لڑکیوں کو اتنی عزت دیں کہ ایک دن وہ خود ہی آپ کو چھیڑنے پر مجبور ہوجائیں، اداکارہ میرا بھی میدان میں آگئیں

کراچی : یوم آزادی کے موقع پر خواتین کیساتھ پیش آنیوالے ناخوشگوار واقعات پر اداکارہ میرا کا موقف بھی آگیا اور ان کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو اتنی عزت دیں کہ ایک دن وہ خود ہی آپ کو چھیڑنے پر مجبور ہوجائیں، ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران پریشان رہ گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ میرا کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ لڑکوں کو مشورہ دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ میرا جی کہہ رہی ہیں’’لڑکیوں کی عزت کیا کریں، احترام، تہذیب، اخلاق، لڑکیوں کو اتنی عزت دیں کہ ایک دن وہ خود ہی آپ کو چھیڑنے پر مجبور ہوجائیں‘‘۔

اشرف غنی کے بھائی نے طالبان کی حمایت کردی حشمت غنی نے اپنے بھائی کے دور حکومت کو کرپشن زدہ قرار دیا

محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے شہریوں کو خوشی کی نوید سنادی

سوشل میڈیا پر میرا جی کی یہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے اور لوگ تبصرے کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اداکارہ میرا بہت چالاک ہیں جان بوجھ کر ایسی باتیں کرتی ہیں، جب کہ کچھ لوگوں نے کہا میرا جی سے اور امید بھی کیا کی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ 14 اگست کو لاہور میں مینار پاکستان پر ایک ٹک ٹاکر خاتون کو 400 آدمیوں نے ہراساں کیا تھا۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پورے ملک میں اس افسوسناک واقعے پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔ شوبزفنکاروں کی جانب سے بھی اس واقعے کی مذمت کی گئی تھی۔ حکومت اس واقعے پر ایکشن لے چکی ہے۔

ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی ملا عبد الغنی برادر کے ساتھ دوحا میں نماز پڑھتے ہوئے تصویر سامنے آگئی،بھارتی میڈ یا نے منفی پراپیگنڈہ شروع کردیا

FOLLOW US