Friday May 10, 2024

ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی ملا عبد الغنی برادر کے ساتھ دوحا میں نماز پڑھتے ہوئے تصویر سامنے آگئی،بھارتی میڈ یا نے منفی پراپیگنڈہ شروع کردیا

لاہور: ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی افغان امن عمل کا حصہ اور قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبد الغنی برادر کے ساتھ نماز ادا کرتے ہوئے تصویر سامنے آئی ہے جس پر بھارتی میڈ یا نے منفی پراپیگنڈہ شروع کردیا ہے ۔ سوشل میڈ یا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنرل فیض حمید ، ملا عبد الغنی برادر اور دیگر طالبان رہنماوں کے ساتھ نماز ادا کر رہے ہیں ۔اس تصویر کو بھارتی میڈ یا میں منفی انداز میں پیش کیا جا رہا ہے جبکہ اس تصویر کی حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک پرانی تصویر ہے جو کہ قطر کے دارالحکومت دوحامیں لی گئی تھی ۔ملا عبد الغنی برادر دوحا میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ تھے اور وہ افغان امن عمل میں بھی اہم کردار ادا کر رہے تھے ،

امریکا نے افغانستان میں امن کے قیام کیلئے پاکستان سے مدد مانگ لی افغانستان میں سیاسی مفاہمت اور فریقین کے درمیان تصفیے کے لیے پاکستان اور چین ہماری مدد کریں

اسی وجہ سے امریکہ اور پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک ملا عبد الغنی برادر سے رابطے میں تھے ۔ اس تصویر کو یہ کہہ کر پھیلایا جا رہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی افغانستان میں طالبان کے ساتھ موجود ہیں۔ اس پراپیگنڈے کا جواب تصویر میں موجود عزام مہاجر نے دیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی ہے کہ وہ اس تصویر میں موجود ہیں، یہ بہت پرانی تصویر ہے اور اس میں کچھ بھی سپیشل نہیں ہے۔ خیال رہے کہ عزام مہاجر ایک تجزیہ کار ہیں۔

واقعہ سکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے پولیس اہلکار خاتون کے گھر کے ڈرائنگ روم میں سکیورٹی دینے لگے

News Source: DailyPakistan

FOLLOW US