Monday January 20, 2025

ادا کار ہ نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کرکٹر قرار دے کر تعریفوں کے پل باندھ دئیے ،ویڈیو نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچادیا

اسلام آباد: ادا کارہ میرا نے اولمپکس میں جیولن تھرو میں پانچویں نمبر پر آنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایتھلیٹ کے بجائے کرکٹر قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں میرا کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے ’ارشد ندیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی، پاکستان کا نام روشن کیا’۔میرا نے کہا کہ انہوں نے بہت اچھا کھلا، بڑی محنت نظر آرہی تھی، ان کی جو باڈی لینگویج تھی اس میں بڑی دیانتداری، ایمانداری اور ڈسپلن تھا۔اداکارہ میرا نے حکومت سے اپیل بھی کی کہ وہ ‘پاکستان کے لیے کھیلنے والے ہمارے ہیروز کی قدر کرے، چاہے وہ فلم انڈسٹری کے لوگ ہوں یا ہماری کرکٹ میں جو ہیروز ہیں۔

ہم نے قوم کو ذہنی مریض نہیں بنانا۔ چیئرمین نیپرا نے بجلی پر سبسڈی کے خاتمے کی مخالفت کردی

واضح رہے کہ ارشد ندیم اولمپکس کے جیولین تھرو کے مقابلے میں سونے کے تمغے کے حصول کے لیے فائنل میں 12 ایتھلیٹس میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے تھے۔فائنل میں سونے کے تمغے کے لیے ارشد کا مقابلہ عالمی نمبر ایک جرمنی کے جوہانس ویٹر اور 97.76 میٹر کی طویل تھرو پھینکنے والے عالمی نمبر دو جمہوریہ چیک کے جان زیلزنی سے ہوا۔بعدازاں ارشد ندیم کی چھ میں سے دو تھرو ضائع ہوئیں اور اس طرح سے وہ جیولین تھرو کے مقابلے میں پانچویں نمبر پر رہے تھے۔

ساتھی مرد یا خاتون کی بے وفائی کی علامات جو آپ بھی جان لیں

FOLLOW US