Monday May 13, 2024

ہم نے قوم کو ذہنی مریض نہیں بنانا۔ چیئرمین نیپرا نے بجلی پر سبسڈی کے خاتمے کی مخالفت کردی

اسلام آباد : چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے بجلی سبسڈی ختم کرنے کی حکومتی تیاریوں کی مخالف کردی۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا میں پاورسیکٹر سبسڈیز کو ٹارگٹڈ بنانے کے حوالے سے پالیسی گائیڈ لائنز پر سماعت ہوئی ، جہاں حکام پاورڈویژن نے بتایا کہ چھ ما ہ کی کھپت پر پروٹیکٹڈ صارفین کی کٹیگری بنانے کی تجویز ہے، سروے سے پتا چلا کہ 200 یونٹ والے صارفین کے پاس لگژری آئٹمز نہیں ہوتے ، لہذا 200 یونٹ والے صارفین کو پروٹیکٹڈ صارفین کی کٹیگری میں رکھا جائے گا ، حکومت احساس پروگرام کے ذریعے صارفین کو سبسڈی دے گی ، جس کے تحت 200 یونٹ والے صارفین مستقبل میں بجلی قیمتوں میں اضافے سے بھی مستثنیٰ ہوں گے ، جب تک چیزیں شناختی کارڈ سے منسلک نہیں ہوتیں اس وقت تک کا پلان دیا ہے ، لائف لائن صارفین کی حد 50 یونٹ سے بڑھا کر 100 یونٹ کررہے ہیں ، سبسڈی تمام صارفین کی بجائے سماجی و اقتصادی بنیادوں پر دی جانی چاہیئے۔

ساتھی مرد یا خاتون کی بے وفائی کی علامات جو آپ بھی جان لیں

اس پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ اگر ایک صارف چھ ماہ میں 200 یونٹ سے اوپر چلا گیا تو وہ پروٹیکٹڈ سے نکل جائے گا ، ہم نے قوم کو ذہنی مریض نہیں بنانا ہم نے بجلی بل کو سادہ بنانا ہے ، پہلے مرحلے میں آپ ہمارے پاس سلیبز لے کر آئے ہیں ، دوسرے مرحلے میں حکومتی ٹیرف لے کر آئیں گے ، لوگوں کی چیخیں دوسرے فیز میں نکلیں گی اور انہیں زور کا جھٹکا لگے گا ، اس پوری حکمت عملی کے لیے پانچ سال کا عرصہ کیوں لگے گا ، مجھے شک ہے کہ اگر ہم آج فیز ون منظورکردیں کل فیز ٹو آجائے گا ، سلیبز کی منظوری اور چیز ہے اور اس کا ٹیرف اورچیز ہے ، ضروری نہیں کہ اگر سلیبز کی منظوری دے دی تو ٹیرف سٹرکچر بھی منظورکردیں۔ پاور ڈویژن حکام نے جواب دیا کہ فیز ون میں کراس سبسڈی کی کوئی تبدیلی نہیں لارہے ، سبسڈیز اور کراس سبسڈیز کو مرحلہ وار کم کریں گے ، اس پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ پاورانڈسٹری کی موجودہ صورتحال سے مطمئن نہیں ہیں ، ہم ٹیکنیکل اینڈ ڈسٹریبیوشن لاسز سے بھی مطمئن نہیں ہیں لیکن ڈسکوز کے بورڈز میں قابل افراد کو لایا گیا ہے ، جس کی مدد سے پاورسیکٹر میں تبدیلی آرہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا بیرسٹر سلطان محمود کو صدر آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ

FOLLOW US