Monday January 20, 2025

ساتھی مرد یا خاتون کی بے وفائی کی علامات جو آپ بھی جان لیں

نیویارک:کورونا وائرس کی وباءکے دنوں میں جب میاں بیوی دونوں ہی گھر بیٹھ کر آفس کا کام کر رہے ہیں، ایسے میں بھی مردوں کے اپنی بیویوں سے بے وفائی کرنے کے کتنے امکانات ہیں اور ان کی بے وفائی کا پتا کیسے چلایا جا سکتا ہے۔ ایک ٹک ٹاکر خاتون نے اس حوالے سے خواتین کو ’مفید‘ مشورہ دے دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ڈیانا نامی یہ خاتون اپنا صابن کا آن لائن کاروبار چلا رہی ہے جس کا کہنا ہے کہ گھر سے کام کرتے ہوئے بھی مرد بیویوں کے ساتھ بے وفائی کر سکتے ہیں اور ان کی بے وفائی کی کچھ علامات ہیں جن پر غور کیا جائے تو انہیں پکڑا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا بیرسٹر سلطان محمود کو صدر آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ

اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @soapsterz_shop پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ڈیانا کہتی ہے کہ خواتین کو اپنے شوہر کی عادات پر نظر رکھنی چاہیے۔ اگر گھر سے آفس کا کام کرنے کے دنوں میں وہ معمول کی نسبت زیادہ باتھ روم جا رہے ہیں تو کچھ گڑ بڑ ہو سکتی ہے اور اگر وہ ہر بار باتھ روم میں فون اپنے ساتھ لیجا رہے ہیں تو یقینا دال میں کچھ کالا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کا شوہر فون پر بہت زیادہ وقت گزارنے لگا ہے تو یہ بھی اس کے بے وفا ہونے کی ممکنہ علامت ہو سکتی ہے۔ اگر آپ اولاد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اچانک آپ کا شوہر کہنے لگے کہ ”بے بی، ہمیں ابھی اولاد پیدا نہیں کرنی چاہیے“ اور اس کے لیے دلائل گھڑنے لگے تو یہ ایک واضح علامت ہے کہ وہ اپنا مستقبل کسی اورخاتون کے ساتھ دیکھ رہا ہے۔ “ رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو پر کمنٹس میں دیگر خواتین بھی مردوں کی بے وفائی کی علامات بیان کر رہی ہیں جو ان کا ذاتی تجربہ یا مشاہدہ ہیں۔ ایسی ہی ایک خاتون نے لکھا ہے کہ اگر آپ کا شوہر اچانک آپ کو ہر چیز کا بل ادا کرنے کی اجازت دینے لگے تو سمجھ لیں کہ وہ آپ کے ساتھ بے وفائی کر رہا ہے۔ ایک اور خاتون نے لکھا کہ ”اگر آپ کا شوہر سگریٹ نوشی یا کسی اور بہانے سے گھر سے گھنٹے دو گھنٹے کے لیے غائب ہونے لگ گیا ہے تو یہ اس کے بے وفا ہونے کی واضح علامت ہو سکتی ہے۔

محرم کا چاند نظر آیا یا نہیں؟ یوم عاشور کب ہوگا؟ اعلان ہوگیا

FOLLOW US