Tuesday January 21, 2025

امیتابھ بچن کے بنگلے میں بم کی اطلاع، پورے ممبئی کی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

ممبئی : بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کے بنگلے پر بم کی اطلاع نے ممبئی شہر کی پولیس کی دوڑیں لگوادیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص نے پولیس کو فون کرکے اطلاع دی کہ امیتابھ بچن کے بنگلے اور تین ریلوے سٹیشنز پر بارودی مواد نصب کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع ملتے ہی پورے شہر کی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور کئی گھنٹے تک سرچ آپریشن کیا جاتا رہا۔ پولیس حکام کے مطابق کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد کوئی بارودی مواد نہیں ملا تاہم اس جھوٹی اطلاع کے بعد امیتابھ بچن کے بنگلے کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ پولیس نے جھوٹی کال کرنے کے شبے میں دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کیلئے ڈیٹا کا جائزہ لے رہے ہیں: بورس جانسن

یکم سے13 محرم تک اسلام آباد میں فو ج تعینات کر نیکافیصلہ

FOLLOW US