لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کیلئے ڈیٹا کا جائزہ لے رہے ہیں۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی تقریب میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات ہوئی، اس دوران پاکستان کے ریڈ لسٹ سے باہر نکالنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ بورس جانسن نے پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی غور کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ افغانستان کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ بورس جانسن نے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈھرسٹ میں پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان اور دیگر سفارتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کیلئے ڈیٹا کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کیلئے 26 اگست کو جائزہ لیا جائے گا۔
”جو عورتیں غیر مردوں سےتعلق نہیں رکھتی ان کی خاص پہچان یہ ہوتی ہے کہ وہ۔۔“
سینڈھرسٹ ملٹری اکیڈمی کی 243 پاسنگ آوٹ پریڈ سے دو پاکستانی کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئے۔ بورس جانسن نے کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے فوج کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان نے کہا کہ برطانوی وزیراعطم بورس جانسن سے ملاقات ہوئی ہے،پاک برطانیہ تعلقات کو نئی سطح تک لے جانے کیلئے مل کر کام کریں گے۔
افغانستان میں طالبان نے ایک اور صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کر لیا