Sunday January 19, 2025

دبئی میں بیوی اور17 سالہ بیٹی کی موجودگی کی خبروں پر سلمان خان نے خاموشی توڑدی

ممبئی:بھارت کے معروف اداکار اور بالی ووڈ میں ’ بھائی‘کے نام سے پہچانے جانے والے سلمان خان نے دبئی میں بیوی اور17 سالہ بیٹی کی موجودگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی اداکار سلمان خان نے اپنے بھائی ارباز کے شو ’کوئیک ہیل‘ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اپنے اوپر ہونے والی تنقید کے جواب دیئے ۔ میزبان ارباز خان نے سوشل میڈیا صارف کا کمنٹ پڑھا جس میں دعویٰ کیاگیا تھا کہ سلمان خان کی بیوی ہے جس کا نام نور ہے اور ایک 17 سال کی بیٹی بھی ہے اور سلمان ان کے ساتھ دبئی میں رہتے ہیں لیکن بھارت میں موجود لوگوں کو یہ کہہ کر بیوقوف بنایا ہوا ہے کہ ان کی تو ابھی تک شادی بھی نہیں ہوئی۔ سلما ن خان صارف کے اس دعوے کو سن کر غصے میں آگئے اور انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ نہیں بھائی صاحب میری کوئی بیوی نہیں ہے،میں ہندوستان میں رہتا ہوں گیلکسی اپارٹمنٹ میں نو سال کی عمر سے اور یہ بات پورے ہندوستان کو پتہ ہے۔

”شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے مجھ سے برہنہ ہو کر آڈیشن دینے کیلئے کہا اور اب۔۔“نوجوان ماڈل نے خاموشی توڑ دی

برطانیہ کا نواز شریف کیخلاف کارروائی کا اعلان ، ن لیگیوں پر سکتہ طاری

FOLLOW US