Sunday January 19, 2025

”شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے مجھ سے برہنہ ہو کر آڈیشن دینے کیلئے کہا اور اب۔۔“نوجوان ماڈل نے خاموشی توڑ دی

ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپاشیٹھی کے شوہر راج کندرا اس وقت فحش فلمیں بنانے اور انہیں مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں اور تحقیقات جاری ہیں ، جس میں اہم موڑ اس وقت آیا جب ان کے گھر پر چھاپے کے دوران کمپیوٹر سے 70 سے زائد فحش فلمیں برآمد ہوئیں ۔ جیسے ہی راج کندرا گرفتار ہوئے تو ماڈل ساگریکا شونا سومن میدان میں آئیں اور انہوں نے شلپا شیٹھی کے شوہر پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ راج کندرا نے مجھ سے برہنہ ہو کر آڈیشن دینے کیلئے کہا ۔ ماڈل نے اب ان الزامات کے بعد ایک مرتبہ پھر اینٹری ماری ہے اور الزام لگایاہے کہ اسے انکشافات کے بعد اب دھمکیاں دی جارہیں جبکہ شرمناک قسم کی فون کالز بھی موصول ہو رہی ہیں ۔

آزاد کشمیر انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے لیے بری خبر سامنے آگئی

راج کندرا کو فحش فلموں کے کیس میں پولیس کی حراست میں دیدیا گیاہے جس کے بعد سے اب تک کئی ماڈلز اور اداکار فحش فلموں کے کاروبار سے متعلق ذاتی تجربات کو بیان کرتے ہوئے سامنے آ چکے ہیں ۔جن میں ایک نام ماڈل ساگریکا کا بھی ہے ، ان کا کہناتھا کہ میں بہت ہی زیادہ پریشان ہوں کیونکہ مجھے مختلف آن لائن پلیٹ فارمز سے کالز موصول ہو رہی ہیں ، جن پر مجھے ریپ اور موت کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ، لوگ مجھے مختلف نمبروں سے فون کر کے کہہ رہے کہ ہیں کہ راج کندرانے آپ کے ساتھ کیا غلط کیا ہے ۔ ساگریکا کاکہناتھا کہ لوگ مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں اور موردالزام ٹھہرا رہے ہیں کہ میں نے ان کا کاروبار بند کروا دیا ہے ، انہوں نے یہاں تک بھی کہا کہ ہم جیسے لوگ فحش فلمیں دیکھتے ہیں اسی لیے ہم بنارہے ہیں ۔ماڈل کا کہناتھا کہ میری زندگی خطرے میں ہے اور ان افراد کے خلاف میں کل تھانے میں رپورٹ بھی درج کرواﺅں گی ۔ساگریکا نے الزام عائد کیا تھا کہ اگست 2020 میں مجھے امیش کامت کی جانب سے کال موصول ہوئی ، جنہوں نے مجھے راج کندرا کی ایک ویب سیریز میں کردار کیلئے پیشکش کی ، جب میں نے ویڈیو کال جوائن کی تو انہوں نے مجھ سے برہنہ ہو کر آڈیشن دینے کیلئے کہا ۔

شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کے گھر پر چھاپہ , کتنی فحش فلمیں برآمد ہوئیں؟ جان کر کسی کے بھی گال شرم سے لال ہوجائیں

FOLLOW US