Sunday April 28, 2024

برطانیہ کا نواز شریف کیخلاف کارروائی کا اعلان ، ن لیگیوں پر سکتہ طاری

اسلام آباد: ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ برطانیہ نے غریب ملکوں کا پیسہ لوٹنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کر دیا، پہلے مرحلے میں پانچ ایسے افراد کے خلاف کارروائی خوش آئند ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جسے عناصر ملکی پیسہ چوری کر کے باہر لے جاتے ہیں، ایسے کرپٹ عناصر پاکستان سمیت بیشمار ممالک میں غربت اور پسماندگی کی اصل وجہ ہیں۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمران خان کئی انٹرنیشنل فورمز پر یہ مسئلہ اٹھا چکے ہیں کہ ایسے کرپٹ لوگ ہی ان ممالک میں غربت کی اصل وجہ ہیں، ان کرپٹ لوگوں نے آخر اپنے انجام کو پہنچنا ہے، پانامہ جیسے سکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد خود برطانیہ میں عوام کا ایسے کرپٹ لوگوں کے خلاف کارروائی کے لئے شدید دباؤ ہے۔

امریکہ نے رات گئے افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کردیا

”شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے مجھ سے برہنہ ہو کر آڈیشن دینے کیلئے کہا اور اب۔۔“نوجوان ماڈل نے خاموشی توڑ دی

FOLLOW US