Sunday January 19, 2025

آزاد کشمیر انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے لیے بری خبر سامنے آگئی

مظفر آباد: ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چار امیدواروں کو نااہل قرار دینے کی سفارش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان امیدواروں نے پابندی کے باوجود وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کے جلسے کروائے تھے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے پی ٹی آئی کے چار امیدواروں عتیق الرحمان، خواجہ فاروق، راجہ منصور اور چودھری شہزاد کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن کو سفارش کردی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے چند روز قبل وفاقی وزیربرائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور کو کشمیر سے نکلنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے انتخابی مہم میں شامل ہونے پر پابندی لگائی تھی۔

شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کے گھر پر چھاپہ , کتنی فحش فلمیں برآمد ہوئیں؟ جان کر کسی کے بھی گال شرم سے لال ہوجائیں

غریدہ فاروقی نے قربانی پر جانور حلال کرنے کی مخالفت کردی، سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

FOLLOW US