Friday May 3, 2024

شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کے گھر پر چھاپہ , کتنی فحش فلمیں برآمد ہوئیں؟ جان کر کسی کے بھی گال شرم سے لال ہوجائیں

ممبئی (ویب ڈیسک) ممبئی کرائم برانچ نے اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایک سرور اور 70 سے زائد فحش فلمیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فحش فلمیں راج کندرا کے اسسٹنٹ امیش کمار کی جانب سے شوٹ کی گئی ہیں، سرور کو فرانزک کے عمل سے گزار کر معلوم کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ آیا اس سرور سے فحش ویڈیوز اپلوڈ کر کے کن کن لوگوں کو بھیج گئیں۔ممبئی کرائم برانچ نے نجی بینکوں سے رابطہ کر کے راج کندرا کے بینک کھاتوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں تاہم راج کندرا تفتیش میں پولیس سے تعاون نہیں کر رہے۔ ممبئی پولیس کمشنر نے فحش فلموں کے کیس میں راج کندرا کو اہم سازشی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ راج کندرا فحش فلموں کے تین واٹس ایپ گروپس کے ایڈمن ہیں۔

غریدہ فاروقی نے قربانی پر جانور حلال کرنے کی مخالفت کردی، سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

خیال رہے کہ 19 جولائی کو راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپس پر نشر کرنے کے الزام میں پہلے سے درج مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے گزشتہ ہفتے دو مختلف ایف آئی آرز میں 9 افراد کو حراست میں لیا تھا جو کہ مبینہ طور پر اداکاراؤں کو فحش فلموں میں برہنہ مناظر فلم بند کرانے کے لیے زبردستی کرتے تھے۔ ان فلموں کو پیڈ موبائل ایپلی کیشن پر اسٹریم کیا جاتا تھا۔اداکارہ پونم پانڈے نے ممبئی ہائی کورٹ میں راج کندرا اور ان کے ساتھی کے خلاف کیس دائر کیا تھا جس میں اداکارہ نے مؤقف اختیار کیا کہ مذکورہ افراد نے ان کے ساتھ معاہدے کو معطل کرتے ہوئے ان کی ویڈیوز کوغیر قانونی طریقے سے استعمال کیا۔

لیاقت علی خان کے ایک بیٹے اکبر لیاقت ان دنوں کہاں اور کس حال میں ہیں ؟

FOLLOW US