Sunday January 19, 2025

لیاقت علی خان کے ایک بیٹے اکبر لیاقت ان دنوں کہاں اور کس حال میں ہیں ؟

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار محمود شام اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔ وزرائے اعظم کے خاندانوں کا معاشی عروج تو ہم نے بہت دیکھا ہے۔ سابق وزرائے اعظم معزول ہونے کے بعد پہلے سے بھی زیادہ پُرتعیش زندگی گزارتے ہیں۔ پاکستان کے ہر شہر میں ان کی رہائش گاہیں تو ہوتی ہی ہیں۔ دبئی، لندن، واشنگٹن میں بھی ان کے بڑے بڑے بنگلے ہیں۔ پاکستان کے پہلے وزیراعظم کے اس قوم پر بہت احسانات ہیں۔ ایک نوزائیدہ ملک کو سنبھالنا، کشمیر میں آزادی کی جنگ کے نتیجے میں موجودہ آزاد کشمیر کا حصول پھر پاکستان کے دفاع کے لئے بی آر بی نہر کی تعمیر۔ان کے لاڈلے بیٹے اشرف لیاقت کچھ عرصہ پہلے سرطان سے انتقال کر گئے تھے۔ ان کا علاج بھی بہتر طریقے سے نہیں ہو سکا تھا۔ دوسرے پیارے بیٹے 80سالہ اکبر لیاقت گردے کے امراض میں مبتلا ہیں۔ ہفتے میں ان کے تین ڈائیلاسز ہو رہے ہیں۔ ان کی عزیز بیٹیاں بہت مشکل سے علاج کے اخراجات برداشت کررہی ہیں۔ اکبر لیاقت نے کبھی اپنے عظیم والد کے حوالے سے اس ملک سے کچھ ناجائز اور غیرقانونی حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی۔ قائداعظم سے قربت کے مناظر تو اہلِ پاکستان نے اس وقت بھی دیکھے جب قائداعظم کی بیٹی ڈینا پاکستان آئیں تو اس خاندان سے بھی ملیں۔

حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ان چھ باتوں سے آدمی کی عقل کا پتا چلتا ہے

اکبر لیاقت کو ذوالفقار علی بھٹو نے 1977کے انتخابات میں ان کے والد کے نام سے موسوم لیاقت آباد میں پی پی پی کا ٹکٹ دیا تھا مگر وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے سیاست میں کبھی حصّہ نہیں لیا۔ بےنظیر بھٹو نے بھی پیشکش کی مگر آج کی سیاست پیسہ مانگتی ہے۔ اُردو زبان کے حوالے سے انہیں جب لسانی سیاست میں شرکت کی دعوت دی گئی تو انہوں نے انکار کیا تھا۔ ان کی بیگم درّ لیاقت ان دنوں ان کی دیکھ بھال کررہی ہیں۔ انہیں اپنی والدہ کے گھر لے آئی ہیں۔ وہ پورے پاکستان کے ایک وزیر خارجہ حمید الحق چوہدری کے بھائی کی نواسی ہیں۔ باتھ آئی لینڈ میں ان کا اپنا فلیٹ فروخت ہو چکا ہے۔ اکبر لیاقت اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ مل ہل اسکول انگلینڈ، کنگز کالج لندن سے فارغ التحصیل ہیں۔میں بھی ان حالات سے بےخبر تھا۔ پنڈی سے ایک انتہائی درد مند بزرگ پاکستانی ضیاء الدین صاحب نے اس صورت حال سے آگاہ کیا۔ اس ہفتے پھر میری بیگم اکبر سے فون پر گفتگو ہوئی۔ کووڈ 19کی وجہ سے ملاقات نہیں ہو پا رہی ہے۔ میں تو عیادت کے لئے حاضر ہو کر پھول پیش کرنا چاہتا تھا۔ اکبر لیاقت بہت کمزور ہو چکے ہیں۔ وزن تیزی سے کھو رہے ہیں۔ بیگم بتا رہی ہیں کہ اب وہ بغیر سہارے کے نہیں چل سکتے ہیں۔ بہت پہلے بحریہ کے ملک ریاض نے ان کے علاج کے سلسلے میں ایک بار خطیر رقم کی ادائیگی کی تھی۔ اہلِ خانہ ان کے ممنون ہیں۔میں اکبر لیاقت سے مل کر قائداعظم کی شفقت کے سنہرے واقعات جاننا چاہوں گا۔ پاکستان کے 74سال میں پورے پاکستان کے پہلے وزیراعظم کا خاندان کیسے کیسے مشکل حالات سے گزرا۔

وہ ملک جہاں چار سو سال تک مسلسل دن رات تلاوت قرآن ہوتی رہی اور ایک منٹ کا بھی وقفہ نہیں آیا تھا یہ نیک کام کس مسلمان حکمران نے شروع کرایا؟

آدھے پاکستان کے وزرائے اعظم نے کبھی ان کی خبر لی۔ اب وفاقی حکومت، سندھ کی صوبائی حکومت کا کوئی بڑا چھوٹا ان کی مزاج پرسی کے لئے آیا۔ پاکستان میں مریضوں کی اعانت کے لئے بہت سے ادارے مصروفِ عمل ہیں۔ تاجروں صنعت کاروں کی انجمنیں ہیں۔ لیاقت علی خان ان سب کے محسن تھے۔ ان سے بھی وقت کا تقاضا تو یہ ہے کہ وہ اکبر صاحب سے ملاقات کریں۔ صدر پاکستان عارف علوی کراچی سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ کسی وقت اکبر میاں کی عیادت کے لئے ڈیفنس میں ان کے گھر تشریف لے جائیں۔ وزیراعظم عمران خان کو بھی مزاج پرسی کرنی چاہئے۔ وفاقی حکومت ڈاکٹروں کا ایک پینل تشکیل دے سکتی ہے جو یہ طے کرے کہ کیا اکبر صاحب کے گردوں کا ٹرانسپلانٹ ممکن ہے یا اور کوئی تدابیر جن سے ان کو راحت مل سکے۔عام پاکستانی بھی ان کو خوبصورت گلدستے پہنچا سکتے ہیں جس سے ان کو تسکین پہنچے کہ پاکستان والے پاکستان کے پہلے خوددار، ایماندار وزیراعظم کے اہلِ خاندان کو فراموش نہیں کر چکے ہیں۔

FOLLOW US