Sunday January 19, 2025

غریدہ فاروقی نے قربانی پر جانور حلال کرنے کی مخالفت کردی، سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

اسلام آباد : اینکر پرسن غریدہ فاروقی کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر جانور قربان کرنے کی مخالفت کرنے پر سوشل میڈیا پر ان کے خلاف طوفان آگیا۔ غریدہ فاروقی نے عید کی مبارکباد کیلئے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے اختیار میں ہے تو ایک جانور کی زندگی بچائیں۔ قربانی کے فلسفے اور اس کے حقیقی پیغام کو سمجھیں اور اسے اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ عیدالاضحیٰ کا دن گوشت کھانے کی یاد گار نہیں ہے۔ جانوروں سے پیار کریں اور انہیں زندہ رہنے دیں۔ اینکر پرسن کی جانب سے یہ ٹویٹ کرتے ہی سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان آگیا۔ ٹوئٹر پر #Shame_On_GharidahFarooqi (غریدہ فاروقی پر “چار حرف”) کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے اور لوگ ان کی وہ پرانی ٹویٹس شیئر کر رہے ہیں جن میں اینکر پرسن خود بڑے گوشت کی نہاری کھانے کی تصاویر شیئر کیا کرتی تھیں۔

طالبہ خدیجہ صدیقی حملہ کیس، ملزم شاہ حسین جیل سے رہا ہوگیا

کیا آپ اولاد کی نعمت سے محروم ہیں ؟ صرف یہ دو چمچ گرم پانی میں ڈال کر استعمال کریں اور حیران کن نتائج پائیں

FOLLOW US