Monday January 20, 2025

دلیپ کمار سمیت بالی ووڈ کے وہ اداکار اور اداکارائیں جنہوں نے مسلمان ہونے کے باوجود ہندو نام رکھ لیا

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار حال ہی میں دنیا سے رخصت ہوئے۔ان کی موت پر ان کے نام تبدیل کرنے کا معاملہ ایک بار پھر زیربحث آیا اور لوگوں نے اس کی وجوہات پر بات شروع کی۔ان وجوہات سے قطع نظر، دلیپ کمار بالی ووڈ کے واحد اداکار نہیں تھے جنہوں نے اپنا نام تبدیل کیا اور محمد یوسف خان سے دلیپ کمار بنے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق دلیپ کمار کے علاوہ بھی کئی اداکار اور اداکارائیں اپنے مسلمان نام ترک کرکے ہندو نام رکھنے پر مجبور ہوئے، جن کی فہرست درج ذیل ہے:۔

مینا کماری (مہ جبیں بانو)
مینا کماری کا اصل نام مہ جبیں بانو تھا۔ دلیپ کمار کو ٹریجدی کا بادشاہ کہا جاتا ہے تو مینا کماری ٹریجڈی کی ملکہ کہلاتی ہیں۔ مہ جبیں بانوں کا نام ڈائریکٹر وجے بھٹ نے 1939ءمیں تبدیل کرکے بے بی مینا رکھا تھا۔ اس وقت وہ چائلڈ سٹار تھیں۔ بعد ازاں اسی نام سے وہ مینا کماری بن گئیں۔

حریم شاہ کی ترکی میں موج مستیاں۔۔ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

دلیپ کمار(محمد یوسف خان)
پشاور کے پشتون خاندان سے تعلق رکھنے والے محمد یوسف خان نے بمبے ٹاکیز کے سکرپٹ ڈیپارٹمنٹ سے کام کا آغاز کیا اور دیویکا رانی سے ملاقات کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رنجا ہوئے۔ کہا جاتا ہے کہ دیویکا رانی نے ہی محمد یوسف خان کو اپنا نام تبدیل کرکے دلیپ کمار رکھنے کی درخواست کی تھی۔

مدھوبالا (ممتاز جہاں دہلوی)
بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ مدھوبالا کا اصل نام ممتاز جہاں دہلوی ہے۔ مدھوبالا بھی 1933ءمیں صوابی(پاکستان) کی ایک پشتون فیملی میں پیدا ہوئی تھیں۔ مدھوبالا کو ان کی خوبصورتی اور جاذبیت کے سبب بھارتی سنیما کی ’زہرہ‘ بھی کہا جاتا ہے۔

سنجے(شاہ عباس خان)
شاہ عباس خان نے انڈسٹری میں سنجے کے نام سے شناخت بنائی۔ انہوں نے دوستی، حقیقت اور دس لاکھ جیسی بے شمار کامیاب فلموں میں کام کیا۔

ارجن (فیروز خان)
ارجن کا اصل نام فیروز خان تھا، جو مہابھارت میں اپنے کردار کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔ ان کا آن سکرین نام ارجن تھا۔ جب انہیں اس کردار کی وجہ سے بے مثال شہرت ملی تو انہوں نے اسی نام کو اپنا لیا۔

پاکستان کی ناموراداکارہ قرآن کی حافظہ نکلیں۔انکشاف سے ہلچل مچ گئی

جگدیپ (سید اشتیاق احمد جعفری)
کامیڈین جگدیپ نے 400سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ان کا اصل نام سید اشتیاق احمد جعفری تھا۔ انہوں 1951ءمیں ڈائریکٹر بی آر چوپڑا کی فلم افسانہ سے بطور چائلڈ آرٹسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ بعد ازاں جب وہ فلم ’دو بیگھہ زمین‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے، تب انہوں نے ڈائریکٹر بمل رائے کے کہنے پر اپنا نام تبدیل کرکے جگدیپ رکھ لیا تھا۔

جے انت(زکریا خان)
زکریا خان بھی 1915ءمیں پشاور ہی کی ایک پشتون فیملی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1935ءمیں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ ان کا نام بھی ڈائریکٹر وجے بھٹ نے تبدیل کرکے جے انت رکھا تھا۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار امجد خان(فلم شعلے کے گبھر سنگھ)، زکریا خان ہی کے صاحبزادے ہیں۔

اجیت(حامد علی خان)
حامد علی خان نے فلم کوروکشیتر کے ذریعے فلم نگری میں قدم رکھا۔ بعد ازاں فلم بے قصور کی شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر کے امرناتھ نے ان کا نام تبدیل کرکے اجیت رکھ دیا تھا اور پھر وہ اسی نام سے معروف ہوئے۔

FOLLOW US