Sunday January 19, 2025

حریم شاہ کی ترکی میں موج مستیاں۔۔ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

انقرہ: پاکستانی ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ تُرکی میں سیر و تفریح میں مصروف ہیں،ویڈیوز نے ایک بار پھر تہلکہ مچا دیا ہے اور لوگ حریم شاہ کے شادی کے دعویٰ کو سچ سمجھنے لگے ہیں۔ اداکارہ حریم شاہ نے ترکی کے تاریخی و سیاحتی مقامات کی سیر کے دوران بنائی گئی ویڈیوز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردیں اور مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ بھی کردیا ہے۔انہوں نے استنبول کے صاف ستھرے سمندر میں کشتی پر بیٹھے آس پاس کے نظارے کرتے ویڈیوز شیئر کی ہیں۔شیئر کردہ ٹک ٹاک ویڈیوز میں عاطف اسلم اور گل پانڑہ کا مقبول ترین گیت بطور بیک گراؤنڈ میوزک لگایا گیا ہے۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ ٹک ٹاکر ترکی میں خوب انجوائے کر رہی ہیں۔

پاکستان کی ناموراداکارہ قرآن کی حافظہ نکلیں۔انکشاف سے ہلچل مچ گئی

اداکارہ نے استنبول میں التقسیم اسکوائر پر مقبول ترین آئسکریم شاپ کا بھی دورہ کیا۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے ٹک ٹاکر دکان کے باہر کھڑی آئسکریم لے رہی ہیں۔خیال رہے کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ گزشتہ دنوں ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی تھیں، انہوں نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔حریم شاہ نے جس رکن سندھ اسمبلی سے شادی کی اس کا نام تو تاحال نہیں بتایا، ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد اپنے شوہر کا نام ظاہر کر دیں گی۔اداکارہ کی ان ویڈیوز سے یہ ثابت نہیں ہوتی کہ وہ اس وقت واقعی ترکی میں موجود ہیں اور ہنی مون منا رہی ہیں کیونکہ سوشل میڈیا ایپلی کیشنز میں کچھ ایسے فیچرز بھی ہیں کہ آپ اپنی پوسٹ میں کسی ایسی جگہ کی لوکیشن بھی شامل کر سکتے ہیں جہاں آپ درحقیقت موجود نہیں ہیں۔

آزاد کشمیر انتخابات کی مہم کے دوران وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو جوتا مارنے کی کوشش

FOLLOW US