Sunday January 19, 2025

پاکستان کی ناموراداکارہ قرآن کی حافظہ نکلیں۔انکشاف سے ہلچل مچ گئی

جی ہاں میں حافظِ قرآن ہوں: غنا علی کا انکشاف اداکارہ و فیشن ماڈل غنا علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ قرآن کی حافظہ ہیں۔گزشتہ روز اداکارہ نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جہاں ان کے چاہنے والوں نے شادی سے لے کر ذاتی نوعیت کے سوالات پوچھے۔ایک صارف نے پوچھا کہ کیا آپ حافظِ قرآن ہیں؟ اداکارہ نے جواب دیا کہ جی ہاں! میں ہوں۔غنا سے پوچھا گیا کہ آپ نفرت کرنے والوں سے کس طرح ڈیل کرتی ہیں، اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ میں انہیں ڈیل ہی نہیں کرتی، ان کی نفرت سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔اداکارہ نے شادی کے بعد کی زندگی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ میری زندگی بہترین ہے، ظاہر سی بات ہے آپ کو بڑی تبدیلیوں سے گزرنا پڑتا ہے لیکن میں بہترین حسِ مزاح والے شخص کو پاکر خوش ہوں۔غنا علی سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ اپنے شوہر کو دبلا ہونے کا کہتی ہیں؟ اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ نہیں کیونکہ وہ مجھے ایسے ہی اچھے لگتے ہیں، میں نہیں چاہتی کہ وہ اپنا وزن کم کریں۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر بالکل بھی سخت نہیں ہیں لیکن کچھ دائرہ کار ہیں، جب آپ اپنی زندگی کسی کے ساتھ شیئر کرتے ہیں تو اس کی عزت کرنا ضروری ہوتا ہے۔

پی آئی اے کا عید الاضحی کے موقع پر برطانیہ اور یورپ سے پاکستانیوں کووطن پہنچانے کیلئے خصوصی چارٹرڈ پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔

آزاد کشمیر انتخابات کی مہم کے دوران وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو جوتا مارنے کی کوشش

FOLLOW US