Sunday November 24, 2024

آزاد کشمیر انتخابات کی مہم کے دوران وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو جوتا مارنے کی کوشش

باغ : وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور پر جوتا اچھال دیا گیا، تحریک انصاف کے رہنما پر آزاد کشمیر انتخابی مہم کے دوران نوجوان نے جوتا پھینکا، پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات کی مہم کے سلسلے میں مصروف وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو جوتا مارنے کی کوشش کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈاپور منگل کے روز آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں تحریک انصاف کے ایک جلسے میں شریک تھے جب وہاں موجود ایک نوجوان نے انہیں جوتا مارنے کی کوشش کی۔ پنڈال میں موجود نوجوان نے اسٹیج کی جانب جوتا اچھالا جو علی امین گنڈاپور کے قریب جا گرا۔ واقعے کے فوری بعد پولیس نے حرکت میں آ کر جوتا مارنے کی کوشش کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا، جبکہ جلسہ گاہ میں بھگدڑ بھی مچ گئی۔

کم ترین اننگز میں 14 ون ڈے سنچریاں، بابراعظم نے ہاشم آملا کا ریکارڈ توڑ دیا

پولیس کی جانب سے حملہ آور کو گرفتار کرنے سے قبل تحریک انصاف کے کارکنوں نے نوجوان کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مخالفین پیسے دے کر ایسا کرم کرواتے ہیں۔ یہاں واضح رہے کہ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور آزاد کشمیر انتخابات کی مہم چلانے کیلئے گزشتہ کئی روز سے آزاد کشمیر میں موجود ہیں۔ علی امین گنڈاپور حکمراں جماعت تحریک انصاف کی الیکشن مہم کو لیڈ کر رہے ہیں، اس دوران وہ کئی تنازعات کا شکار بھی ہوئے ییں۔ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر کی جانب سے لوگوں میں پیسے تقسیم کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی، جس کے بعد آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشنر نے علی امین گنڈاپور کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ علی امین گنڈاپور کا موقف ہے کہ انہوں نے ایک علاقے میں سڑک کی تعمیر کیلئے اپنی جیب سے پیسے دیے، ان کی جانب سے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا گیا۔

مفتی عزیز الرحمن کیس ، تفتیش کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی

FOLLOW US