Sunday January 19, 2025

پی آئی اے کا عید الاضحی کے موقع پر برطانیہ اور یورپ سے پاکستانیوں کووطن پہنچانے کیلئے خصوصی چارٹرڈ پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد : قومی ایئرلائن کاعید الاضحی کے موقع پر برطانیہ اور یورپ سے پاکستانیوں کووطن پہنچانے کیلئے خصوصی چارٹرڈ پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے لندن سے اسلام آباد کیلئے دو طرفہ چارٹرڈ پروازیں آپریٹ کریگی۔لندن سے اسلام آباد کیلئے 16جولائی اور اسلام آباد سے لندن کیلئے18جولائی کو پروازیں چلائی جائیں گی۔ پی آئی اے پیرس سے اسلام آباد کیلئے 17جولائی کو چارٹرڈ پرواز آپریٹ کریگی۔ 18جولائی کواسلام آباد سے پیرس مسافروں کو لیکر روانہ ہوگی۔پی آئی اے چارٹرڈ کمپنی ہائی فلائی کے ذریعے پروازیں آپریٹ کرے گی۔پی آئی اے شیڈول کے مطابق دو طرفہ پروازیں برطانیہ کیلئے 22،24،28اور 31جولائی کو آپریٹ کرے گی۔

آزاد کشمیر انتخابات کی مہم کے دوران وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو جوتا مارنے کی کوشش

پنجاب بار کونسل نے وزیراعظم کے بھانجےحسان نیازی ایڈووکیٹ کا لائسنس معطل کر ‏دیا۔

FOLLOW US