Thursday May 16, 2024

گلوکار عاصم اظہر کی خالہ برطانوی بحریہ کی کیپٹن بننے والی دنیا کی پہلی مسلمان خاتون بن گئیں

لندن : گلوکار عاصم اظہر کی خالہ دردانہ انصاری برطانوی بحریہ کی کیپٹن بننے والی دنیا کی پہلی مسلمان اور پاکستانی خاتون بن گئیں۔ عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر اپنی خالہ کے اعلیٰ عہدہ پانے کی خبر دی۔ گلوکار کے مطابق ملکہ برطانیہ نے خود ان کی خالہ کی رائل نیوی میں بطور کیپٹن تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ وہ شاہی بحریہ میں کیپٹن کا عہدہ پانے والی دنیا کی پہلی مسلمان اور پاکستانی خاتون ہیں ۔ یہ پاکستان کی پوری قوم کیلئے انتہائی فخر کا لمحہ ہے۔ خیال رہے کہ رائل نیوی میں کیپٹن انتہائی سینئر عہدہ ہے۔ یہ عہدہ کمانڈر سے اوپر اور کموڈور سے نیچے ہے۔ رائل نیوی کا کیپٹن برطانوی آرمی کے کرنل اور شاہی فضائیہ کے گروپ کیپٹن کے برابر عہدے کا حامل ہوتا ہے۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ عاصم اظہر کی خالہ اپنی خدمات کے باعث آرڈر آف برٹش ایمپائر (او بی ای) کا اعزاز بھی پاچکی ہیں۔

کم ترین اننگز میں 14 ون ڈے سنچریاں، بابراعظم نے ہاشم آملا کا ریکارڈ توڑ دیا

سرکاری ملازمین کی امیدوں پر پانی پھر گیا، عید کے تیسرے دن دفاتر میں حاضری دینا ہوگی

لڑکے اورلڑکی پر تشدد کا کیس،جوڑے کے بیان میں ملزمان کی تعداد 15 تک ہونے کا انکشاف، کتنے گھنٹے کی ویڈیو بنائی گئی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

FOLLOW US