Sunday January 19, 2025

لڑکے اورلڑکی پر تشدد کا کیس،جوڑے کے بیان میں ملزمان کی تعداد 15 تک ہونے کا انکشاف، کتنے گھنٹے کی ویڈیو بنائی گئی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد : اسلام آباد کے علاقے ای الیون میں لڑکی لڑکے کو برہنہ کرکے تشدد کرنے سے متعلق کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ، سرکاری وکیل نے بتایا کہ اڑھائی گھنٹے کی ویڈیو بنائی گئی ، لڑکے اور لڑکی کے بیان میں مزید ملزمان کا نام سامنے آیا ہے ، 14 یا 15 ملزمان ہیں ،تین لوگوں نے الگ الگ ویڈیوز بنائی ہیں ، یہ ننگے کر کے ان متاثرین کے ساتھ کھیلتے رہے ہیں۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ای الیون کے علاقے میں لڑکی لڑکے کو برہنہ کرکے تشدد کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے مرکزی ملزم عثمان مرزا اور دیگر عطا الرحمان،فرحان اور ادارس قیوم بٹ کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔

امریکا نے کبھی اڈے نہیں مانگے پھر بھی پاکستان میں یہ مسئلہ توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے

کیس میں بڑی پیش رفت یہ ہوئی کہ متاثرہ لڑکے اسد اور لڑکی نے کیس کی باقاعدہ پیروی کا آغاز کردیا۔ متاثرہ لڑکے اور لڑکی کی جانب سے وکیل حسن جاوید شورش کیس کی پیروی کے لیے عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ لڑکا اور لڑکی سیکورٹی ایشوز کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکے، جتنا بہیمانہ یہ واقعہ ہوا ہے پولیس کو زیادہ سے زیادہ وقت دینا چاہیے، یہ مفاد عامہ کا کیس ہے عوام میں ڈر ہے اس واقعے کے بعد کہیں ٹہریں گے تو کچھ بھی ہو سکتاہے، یہ ہمارا امتحان ہے متاثرین کے ساتھ ظلم ہوا اس لیے جسمانی ریمانڈ مزید دیا جائے۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ متاثرہ لڑکا لڑکی کے 164 کے بیانات کرادیے ہیں، لڑکے سے چھ ہزار اسی وقت لے گئے ، گیارہ لاکھ پچیس ہزار یہ بھتہ لیتے رہے ہیں مختلف اوقات میں، متاثرہ لڑکے اور لڑکی کے بیان میں مزید ملزمان کا نام سامنے آیا ہے، 14 یا 15 ملزمان تھے اڑھائی گھنٹے کی ویڈیو انہوں نے بنائی تھی، تین لوگوں نے الگ الگ ویڈیوز بنائی ہیں ، یہ ننگے کر کے ان متاثرین کے ساتھ کھیلتے رہے ہیں ، اس کیس میں جے آئی ٹی بھی بن چکی ہے اور ہم نے مزید دفعات بھی لگائی ہیں، ایس ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں ایس آئی ٹی بنی ہے، پسٹل ریکور کرنے کا تھانہ آئی نائن الگ سے پرچہ درج ہو چکا ہے، جس ملزم نے گیارہ لاکھ پچیس ہزار روپے لیے اس کو ابھی گرفتار کرنا ہے، موبائل برآمد کرنے ہیں تین موبائلز سے ویڈیو بنی ہے۔

امریکی ائیرپورٹ پر بلاول بھٹو کی بنا پروٹوکول کی تصویر پر شہباز گل کا طنزیہ وار

عثمان مرزا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کس بندے نے اس ویڈیو کو وائرل کیا ،وہ بھی پتہ کرائیں ، شیخ قیوم کی بیوی نے یہ ویڈیو وائرل کی جس کا دو کروڑ کا چیک باو¿نس ہوا، یہ لوگ کس اسٹیٹس میں ہمارے فلیٹ پر آئے یہ بھی پتہ لگائیں، سوکالڈ جوڑا کیا تھا ؟ اس کا بھی پتہ لگانا ضروری ہے۔ پولیس نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔ عدالت نے ملزم عثمان مرزا سمیت چار ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا منظور کرلی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل نے چاروں ملزمان کو مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل مقدمے میں دو شریک ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوا چکے ہیں۔ متاثرہ لڑکی اور لڑکے کے بیان کی روشنی میں مقدمے میں بھتہ مانگنے،پیسے چھیننے اورزیادتی کی مختلف دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں۔

عامر خان کی طلاق کے بعد پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی کا بیان سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ، کیاخبر آگئی ؟ جانیں

FOLLOW US