Friday April 19, 2024

کم ترین اننگز میں 14 ون ڈے سنچریاں، بابراعظم نے ہاشم آملا کا ریکارڈ توڑ دیا

برمنگھم : انگلینڈ کے سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں بابراعظم نے اپنی 14 ویں سنچری سکور کرنے کے ساتھ ساتھ کم ترین اننگز میں 14 سنچریاں سکور کرنے کا ہاشم آملا کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ برمنگھم میں 20ہزار تماشائیوں کی موجودگی میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلی ہی گیند پر امام الحق نے چوکے کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا جبکہ وہ اسی اوور میں خوش قسمت بھی رہے کیونکہ ان کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل مسترد کردی گئی۔ دونوں اوپنرز نے اسکور کو 21 تک پہنچایا ہی تھا کہ فخر زمان صرف چھ رنز بنانے کے بعد ثاقب محمود وکٹ دے بیٹھے۔

لڑکے اورلڑکی پر تشدد کا کیس،جوڑے کے بیان میں ملزمان کی تعداد 15 تک ہونے کا انکشاف، کتنے گھنٹے کی ویڈیو بنائی گئی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اس کے بعد امام کا ساتھ دینے کپتان بابر اعظم آئے اور دونوں نے اب مزید کوئی اور وکٹ نہیں گرنے دی۔ امام الحق نے ابتدائی دو میچوں میں ناکامی کے بعد اس میچ میں قدرے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی اور کپتان کے ہمراہ 92 رنز کی شراکت قائم کی۔ امام 56 رنز بنانے کے بعد میٹ پارکنسن کی میچ میں پہلی وکٹ بن گئے۔ بابراعظم نے چوکے کے ساتھ سنچری مکمل کی اور 81 اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دے کر ہاشم آملا(84) کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس فہرست میں ڈیوڈ وارنر نے 98 اننگز میں 14 سنچریوں کے ساتھ تیسری پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔ بھارت کے ویرات کوہلی 103 اننگز میں 14 سنچریاں بنا کر چوتھے اور جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک 104 اننگز میں اتنی ہی سنچریاں بنا کر 5ویں نمبر پر ہیں۔ اس سے قبل پاکستان نے سیریز ہارنے کے باوجود فائنل الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ انگلینڈ نے بھی فاتح ٹیم میں تبدیلی کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ میچ کے لیے انگلینڈ بین اسٹوکس(کپتان)، ڈیوڈ ملان، فل سالٹ، زیک کرالی، جیمز ونس، جان سمپسن، لوئس گریگوری، کریگ اوورٹن، بریڈن کارس، ثاقب محمود اور میٹ پارکنسن کے ساتھ میدان میں اتری ہے جب کہ پاکستانی ٹیم بابراعظم (کپتان)، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، صہیب مقصود، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔

1 لاکھ روپے کے قیمتی سرخ جوتے ، مریم نواز ایک مرتبہ پھر تنقیدکی زد میں قیمتی جوتے دیکھ کر پاکستانیوں کا سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل

FOLLOW US