Monday January 20, 2025

پولیس نے سلمان خان اور ان کی بہن کوطلب کرلیا،وجہ انتہائی شرمناک

چندی گڑھ: بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ کی پولیس نے بالی ووڈ کے سلومیاں، ان کی بہن الویرا خان اور دیگر سات افراد کو سمن جاری کیے ہیں۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان جو اکثر قانونی معاملات، عدالتی مقدمات اور سماعتوں کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ ایک بار پھر ایک نئی قانونی الجھن کاشکار ہوگئے ہیں۔چندی گڑھ پولیس نے سلمان خان اور ان کی بہن الویراخان کو مبینہ طور پر دھوکا دہی سے متعلق کیس میں طلب کیا ہے۔ اس کیس میں سلمان خان، الویرا خان اور سلمان خان کے فلاحی ادارے ’’بینگ ہیومن‘‘ کے دیگر سات افراد کا نام لیا جارہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ارون گپتا نامی تاجر نے سلمان خان، ان کی بہن الویرا، بینگ ہیومن کے سی ای او سمیت دیگر عہدیداروں کے خلاف دھوکا دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے شکایت درج کروائی ہے۔

آزاد کشمیر الیکشن، وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی رقم تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل

تاجر نے دعویٰ کیا ہے کہ بینگ ہیومن کے دو ملازموں نے ان سے چندی گڑھ میں فرنچائز کھولنے کے لیے کہا، میں نے ان کی بات سے اتفاق کیا۔تاجر نے کہا بینگ ہیومن کے ملازمین نے بتایا کہ شوروم کھولنے میں سرمایہ کاری کی لاگت 2 کروڑ روپے آئے گی اور انہوں نے یہ کہہ کر بھی مجھ پر دباؤ ڈالا کہ شوروم کے افتتاح کے لیے سلمان خان آئیں گے۔تاجرارون گپتا نے الزام لگایا ہے کہ شوروم کھولنے کے بعد انہیں کوئی اسٹاک نہیں ملا۔ بعد ازاں بینگ ہیومن کے ملازمین نے ان کی سلمان خان کے ساتھ ایک میٹنگ کا بھی اہتمام کیا تھا جب کہ اداکار سلمان خان نے اس معاملے کو سنبھالنے کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم شوروم کھلنے کے ڈیڑھ سال گزرنے کے بعد بھی انہیں کچھ نہیں ملا۔چند گڑھ پولیس کے ایس پی کیتن بنسل نے اس کیس کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان سمیت دیگر افراد کو جواب دینے کے لیے 13 جولائی تک کا وقت دیا گیا ہے۔ اگر اس معاملے میں کوئی مجرمانہ سرگرمی پائی جاتی ہے یا کوئی مجرم ہوا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

توہین رسالت کا کیس واپس لینے کے لیے مجھ پر دباؤ ڈالا گیا، جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی گئی

FOLLOW US