Tuesday January 21, 2025

دلیپ کمار نے کتنی فلمیں کیں؟ کتنے ایوارڈز حاصل کیے؟مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد:کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بھارتی لیجنڈری اداکار یوسف خان کا فلمی اسکرین کے لیے نام دلیپ کمار تھا، وہ آج صبح 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے ہیں، دلیپ کمار کے مداح بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں۔ہر دلعزیز فنکار دلیپ کمار کو ’دی ٹریجیڈی کنگ‘ کے لقب سے بھی جانا جاتا ہے، دلیپ کمار نے بھارتی فلم انڈسٹری میں تقریباً 50 برسوں پر محیط لمبے عرصے تک راج کیا ہے، اس دوران انہوں نے تقریباً 65 فلموں میں 62 فلم ڈائیریکٹرز کے ساتھ کام کیا۔دلیپ کمار نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1944ء میں فلم ’جوار بھاٹا‘ سے کیا تھا جبکہ اُنہیں فلم انڈسٹری میں اصل پہچان 1960ءمیں تاریخی فلم ’مغلِ اعظم‘ میں شہزادہ سلیم کا کردار ادا کرنے پر ملی تھی۔دلیپ کمار نے اپنے فلمی کیرئیر کے دوران مغل اعظم، ملن، جگنو، شہید، ندیا کے پار، انداز جوگن، بابل، آرزو، ترانہ، ہلچل، دیدار، سنگدل، داغ، آن، شکست، فٹ پاتھ، اڑن کٹھولا، انسانیت، دیوداس، نیا دور،

بیوی کے لیے لی ہوئی چاکلیٹ مفتی صاحب کو دینا چاہتا تھا لیکن انہوں نے انکار کر دیا جس پر چاقو دینے کا فیصلہ کیا۔ ملزم عاصم لئیق

پیغام، کوہ نور، گنگا جمنا، شکتی، سمیت کئی لازوال فلموں میں عمدہ اداکاری کے جوہر دکھائے۔دلیپ کمار کو 8 بار فلم فیئر ایوارڈ سمیت انڈین فلم کا سب سے بڑا اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ، پدما بھوشن ایوارڈ اور کئی اعزازات سے نوزا گیا۔ دلیپ کمار کو 1998ء میں پاکستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز نشان پاکستان سے بھی نوازا گیا تھا۔دلیپ کمار نے اپنے کیریئر کا سب سے پہلا ایوارڈ 1950ء کی دہائی میں اور سب سے آخری ایوارڈ 1982ء میں حا صل کیا جبکہ 1970 دلیپ کمار کے کیریئر کا وہ واحد سال تھا جس میں انہیں کوئی ایوارڈ نہیں ملا تھا۔دلیپ کمار کو بہترین اداکار کا ایوارڈ 1952ء میں فلم داغ کے لیے، 1955 میں فلم آزاد اور دیوداس، 1957 میں فلم نیا دور، 1960 میں فلم کوہ نور، 1964 میں فلم لیڈر، 1967 میں فلم رام اور شیام اور 1982 میں شکتی میں نوازا گیا تھا۔واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے ہیں۔دلیپ کمار کے انتقال کی خبر اُن کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اُن کے ترجمان فیصل فاروقی کی جانب سے جاری کی گئی تھی۔

بلاول دل کا جانی ہے، ان کے خلاف میں کوئی بات نہیں سن سکتا. شیخ رشید احمد

FOLLOW US