نئی دلی : بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو 2600 کلوگرام آم کا تحفہ بھجوادیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق حسینہ واجد نے نریندر مودی اور بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کیلئے آموں کی مشہور قسم ہری بھنگا کی 260 پیٹیاں بھیجی ہیں جن میں 2600 کلو آم ہیں۔ ہری بھنگا آم بنگلہ دیش کے ضلع رنگ پور میں پیدا ہوتا ہے۔
آموں کا یہ تحفہ ایک ایسے وقت میں بھیجا گیا ہے جب بھارت کی جانب سے بنگلہ دیش کیلئے کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ روک لی گئی ہے۔ یہ آم بیناپول کے بارڈر پر زمینی راستے سے بھیجے گئے جو بنگلہ دیشی ڈپٹی ہائی کمشنر کے فرسٹ سیکرٹری محمد سمیع القادر نے وصول کیے۔ کسٹم کے معاملات کلیئر ہونے کے بعد یہ تحفہ نریندر مودی اور ممتا بینرجی کو بھجوا دیا جائے گا۔
مہندرا سنگھ دھونی رات کو سوتے ہوئے کس کھیل کی باتیں کرتے ہیں؟ اہلیہ نے دلچسپ بات بتادی