Sunday January 19, 2025

سابق پاکستانی کرکٹرکی بیٹی نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا

کراچی : سابق پاکستانی کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی اورمعروف پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم نے اداکاری چھوڑنے کااعلان کردیا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اداکاری نہیں کریں گی تاہم اداکارہ نے مستقبل کے حوالے سے بہت جلد آگاہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ایمن سلیم نے اپنے انسٹاگرام کے پیغام میں کہا کہ وہ انڈسٹری سے بے حد محبت کرتی ہیں اور ہمیشہ اس سے جڑی رہیں گی۔یاد رہے کہ ایمن سلیم پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں اور شوبز میں آنے کے بعد ان کا بھارتی اداکارہ اور کرکٹر ورات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما سے بھی موازنہ کیا جاتا رہا اور دونوں کو ہم شکل قرار دیا گیا۔

مہندرا سنگھ دھونی رات کو سوتے ہوئے کس کھیل کی باتیں کرتے ہیں؟ اہلیہ نے دلچسپ بات بتادی

اداکاراؤں کے مغربی لباس، ہم سٹائل ایوارڈ تنقید کی زد میں آ گیا

FOLLOW US