لاہور : نجی ٹی وی چینل ’ہم ٹی وی‘ کی جانب سے دیگر کاروباری اداروں کے اشتراک سے منعقد کیے جانے والے سالانہ ’ہم اسٹائل ایوارڈز‘ کی پانچویں تقریب پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں منعقد ہوئی۔کورونا کی تیسری لہر کے بعد منعقد کیے جانے والے ایوارڈز تقریب میں نہ صرف ریڈ کارپٹ سجایا گیا بلکہ تقریب میں مہمانوں نے کورونا کی احتیاطی تدابیر کی بھی خلاف ورزی کی۔
ایوارڈز تقریب کی میزبانی گلوکار علی ظفر اور عروہ حسین سمیت دیگر شوبز و فیشن شخصیات نے کی جب کہ تقریب میں پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور اور ہم ٹی وی نیٹ ورک کی سربراہ سلطانہ صدیقی سمیت دیگر اہم شخصیات نے خطاب کیا۔ایوارڈز تقریب میں علیزے شاہ، ریشم، علی ظفر اور آئمہ بیگ سمیت دیگر فنکاروں نے پرفارمنس کرکے تقریب کو چار چاند لگادیے۔
سلطانہ صدیقی ہم ٹی وی کی مالکن نے اپنے پوتے کی شادی پر کروڑوں روپے خرچ کر دیا
تاہم ہم سٹائل ایوارڈ شو سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گیا کیونکہ بعض اداکاروں کی جانب سے ایسے لباس زیب تن کیے گئے جسے ہمارے معاشرے میں نامناسب تصور کیا جاتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے مغربی لباس پہننے والی اداکاراؤں پر سخت تنقید کی ہے۔ایک صارف نے عمران خان کے پردے سے متعلق دئیے گئے بیان کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کے بیان سے متفق نہیں تھی تاہم اداکارؤں کے لباس دیکھ کر لگتا ہے کہ عمران خان ٹھیک کہہ رہے تھے۔ (وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ خواتین مختصر لباس پہنیں تو اس کا مردوں پر اثر ہوتا ہے) ۔
شیخ رشید کی ووٹ مانگتے آڈیو لیک ۔ وزیرداخلہ نے کیاکہااوراآگے سے کیاجواب ملا؟
Porn Style Awards 👙#HumStyleAwards#AlizehShah @Humtvnetwork pic.twitter.com/cORKiW8P9w
— Charisma (@charisma14310) July 4, 2021
ایک اور صارف نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
ایک صارف نے ہم سٹائل ایوارڈ کو ’بے غیرتی سٹائل ایوارڈ ‘ کا نام دیا۔
ایک صارف نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں آخر کیا ہو رہا ہے، آپ نے تو ریاست مدینہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔
لیکن آپ اس ماحول اور عریانی کو کنٹرول کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں کر رہے۔
ایک اور صارف نے بھی کہا کہ ہم سٹائل ایوارڈ نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کو سچ ثابت کر دیا۔
ایک صارف نے کہا کہ یقین نہیں آتا یہ لوگ ایک اسلامی ملک میں رہتے ہیں۔