Tuesday November 26, 2024

جب سنجوکادوست آتاہے تواس کاکمرہ کیوں لاک ہوجاتاہے۔ کیاسنجے دت جوانی میں ہم جنس پرست تھے،بہن نے تہلکہ خیز انکشاف کرڈالا

ممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے شہرت رکھنے والے اداکار سنجے دت کی بہن نے ان کے ہم جنس پرست ہونے سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار سنجے دت کی کتاب (سنجے دت: دی کریزی ان ٹولڈ اسٹوری آف بالی ووڈ بیڈ بوائے) میں ان کی بہن نمرتا نے کہا ہے کہ سنجے دت بہن بھائیوں میں سب سے زیادہ لاڈلا تھا اور خاص طور پر ہماری ماں نرگس ان کا بہت زیادہ خیال رکھتی تھیں اور وہ ان کی ہر خواہش پوری کرتی تھیں۔سنجے دت کی بہن نے انکشاف کیا کہ بھائی کو ڈانٹ بھی بہت پڑتی تھیں لیکن اس کے باوجود ماں سب سے زیادہ انہیں کو پیار کرتی تھیں،

تم شہد کی بوتل والے ہو،رانا تنویر اور علی امین گنڈاپورمیں تلخ جملوں کا تبادلہ پہلے آواز ٹھیک کرکے آؤ، جب سے آئے ہو، کشمیر بھی جا رہا ہے

یہاں تک کہ ان کے شراب اور نشہ کرنے کے تمام ثبوت موجود ہونے کے باوجود وہ اس بات کو ماننے کے لیے تیار نہیں تھیں اور ایک بار تو سنجے کے دوست کو کھری کھری سنادی تھیں کہ میرے بیٹے نے کبھی شراب کی بوتل کو ہاتھ نہیں لگایا اور نہ ہی وہ کسی قسم کا نشہ کرتا ہے۔نمرتا دت نے کتاب میں ہم جنسی پرستی سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سنجے دت جب جوانی میں تھا تو ایک بار میری ماں اپنی دوست سے کہہ رہی تھی ’’سنجو کا جب بھی دوست آتا ہے تو اس کا روم لاک کیوں ہوتا ہے، کہیں یہ ہم جنس پرست تو نہیں‘‘؟واضح رہے سنجے دت کے مداح ان کی فلم ’کے جی ایف ٹو‘ کی ریلیز کا شدت سے انتطار کررہے ہیں جس میں انہوں نے ادھیرا کا کردار ادا کیا ہے۔

آج کی سب سے بڑی خبر ، متنازعہ خبروں کی زینت بننے والی حریم شاہ نے پاکستانی معروف سیاستدان و رکن اسمبلی سے سے شادی کر لی ، دُلہا کون ؟

FOLLOW US