Tuesday January 21, 2025

تم شہد کی بوتل والے ہو،رانا تنویر اور علی امین گنڈاپورمیں تلخ جملوں کا تبادلہ پہلے آواز ٹھیک کرکے آؤ، جب سے آئے ہو، کشمیر بھی جا رہا ہے

اسلام آباد : قومی اسمبلی بجٹ اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا تنویر اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔رانا تنویر نے کٹوتی تحریکوں پر بحث کا آغاز کیا، اس دوران رانا تنویر کی علی امین گنڈا پور سے بحث ہوگئی۔علی امین گنڈا پور نے کہا تم مجھے جانتے نہیں ہو اس پر جواب دیتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ تم شہدکی بوتل والے ہو، پہلے آواز ٹھیک کرکے آؤ، جب سے آئے ہو، کشمیر بھی جا رہا ہے۔ رانا تنویر کا کہنا تھا کہ اس حکومت کے درجنوں ترجمان ہیں، پہلے صرف وزیر اطلاعات ہوتا تھا، کئی حکومتی ترجمان وقتی لوگ ہیں، آئندہ انتخابات میں دوسری جماعتوں میں ہوں گے، حکومتی ترجمان صرف گالم گلوچ بریگیڈ ہے، یہ وزراء حکومت میں ایسے ہیں جیسے شیشے کے گھر میں ہاتھی کھڑا ہو اور شیشے کا گھر توڑ دے۔

نیوی میں تعینات باپ بیٹی کی پریڈ، والد کا بیٹی کو سیلوٹ نیول اکیڈمی میں کمیشنگ تقریب کے دوران پریڈ میں بیٹی نے والد کا سر فخر سے بلند کر دیا

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں ہی وفاقی بجٹ کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں کہ یہ عوام دشمن بجٹ ہے۔ گزشتہ روز سابق گورنر سندھ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زبیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دے دیا۔ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈکے دباؤمیں آ کر ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے، وزیر خزانہ شوکت ترین نے خود آئی ایم ایف کے دباؤکی بات کی، وزیر اعظم بتائیں وہ آئی ایم ایف کے دباؤ میں کیوں آئے۔ واضح رہے کہ محمد زبیر نے وزیرا عظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ عمرا ن خان کے فیصلوں پر اب ہمیں اعتماد نہیں،پی ٹی آئی کے معیشت کے حوالے سے جاری کئے گئے اعدادوشمار پر بھی بھروسانہیں ہے،وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی میں غلط کہا کہ بجلی کے نرخ نہیں بڑھیں گے، جولائی یا اگست میں بجلی کے نرخ بڑھ جائیں گے۔

FOLLOW US