Tuesday January 21, 2025

آج کی سب سے بڑی خبر ، متنازعہ خبروں کی زینت بننے والی حریم شاہ نے پاکستانی معروف سیاستدان و رکن اسمبلی سے سے شادی کر لی ، دُلہا کون ؟

کراچی : آج کی سب سے بڑی خبر ، متنازعہ خبروں کی زینت بننے والی حریم شاہ نے پاکستانی معروف سیاستدان و رکن اسمبلی سے سے شادی کر لی ، دُلہا کون ؟ ۔۔۔ معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سے شادی کر لی۔حریم شاہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں شادی کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے تاہم فی الحال حریم شاہ کی جانب سے شوہر کا نام نہیں بتایا گیا۔حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ جلد شوہر کا نام اور شادی کی تفصیلات کے حوالے سے جلد ہی مداحوں کو آگاہ کریں گی۔ حریم شاہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر بھی مبینہ طور پر شوہر کے ساتھ ہاتھوں کی تصویر شئیر کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا تھا۔انہوں نے کیپشن میں الحمد اللہ لکھا تھا تاہم ٹک ٹاک اسٹار نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ جن کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں وہ ان کے شوہر ہیں یا کوئی اور۔

عوام کیلئے آج بڑی خوش خبری کی امید،کیاہونیوالا ہے ؟ خبر پڑھ کر آپ بھی خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

بعدازاں حریم شاہ کے اکاؤنٹ سے اس پوسٹ کو بھی ڈیلیٹ کر دیا گیا۔سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی خبر سامنے آنے کے بعد صارفین نے اندازے لگانا شروع کر دئیے ہیں کہ آیا ان سے شادی کرنے والا سیاستدان کون ہیں۔ حریم شاہ کے مداح تجسس میں مبتلا ہیں تاہم حریم شاہ فی الحال اپنے شوہر کا نام سامنے لانے سے گریز کر رہی ہیں۔کچھ عرصہ قبل حریم شاہ کی بلاول بھٹو کے لیے جاری کی جانے والی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ حریم شاہ نے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے لیے رومانوی گانے کی ایک ویڈیو وائرل کی جس کے باعث حریم شاہ ایک مرتبہ پھر سے خبروں کی زینت بن گئی تھیں۔ اس ویڈیو میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اظہار محبت کیا۔ویڈیو جو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہو گئی۔ ویڈیو میں حریم شاہ کو ’تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم ‘ پر لپ سنکنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں حریم شاہ جہاں بلاول بھٹو زرداری کی موبائل میں موجود تصویر کو گلے لگاتی دکھائی دیں، وہیں وہ رومانوی گیت پر رقص بھی کرتی دکھائی دیں۔ انسٹا گرام پر حریم شاہ کی جانب سے شئیر کی جانے والی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

FOLLOW US