Wednesday January 22, 2025

حریم شاہ کے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کے دعوے نے کھلبلی مچا دی گروپس میں اپنے ہاتھوں کی تصاویر شئیر کرنا شروع کر دیں

کراچی : پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا دعویٰ کیا جس کے بعد حریم شاہ کے اکاؤنٹ سے ایک تصویر بھی شئیر کی گئی جس میں ایک ہاتھ حریم شاہ کا اور ایک اُن کے شوہر کا تھا۔ تصویر کے کیپشن میں حریم شاہ نے ”الحمد اللہ” بھی لکھا تھا تاہم بعد ازاں حریم شاہ نے یہ تصویر ڈیلیٹ کر دی تھی۔ اس تصویر میں دیکھا گیا کہ حریم شاہ کے شوہر نے ہاتھ میں مہنگی گھڑی اور انگوٹھی پہن رکھی تھی۔ حریم شاہ نے اپنے شوہر سے متعلق مزید تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا، تاہم حریم شاہ کے اس دعوے کے بعد کھلبلی مچ گئی ہے۔ حریم شاہ نے جب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا دعویٰ کیا تب سے ہی اراکین سندھ اسمبلی ایک دوسرے کو فون کر کے پوچھ رہے ہیں۔

آج کہاں کہاں بارش متوقع ہے ۔ محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے شہریوں کو شاندار خوشخبری سنادی

فون کالز کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ساتھ اراکین نے اپنے ہاتھوں کی تصاویر بھی گروپس میں شئیر کرنا شروع کر دی ہیں۔ تاہم تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آخر حریم شاہ کس رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ حریم شاہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں شادی کی تصدیق کی ۔ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بتایا کہ میں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ، البتہ حریم شاہ کی جانب سے شوہر کا نام نہیں بتایا گیا۔ حریم شاہ نے کہا کہ میں جلد شوہر کا نام اور شادی کی تفصیلات کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کروں گی۔ حریم شاہ کے اس دعوے نے ان کے مداحوں کو بھی تجسس میں مبتلا کر دیا ہے، حریم شاہ کے مداحوں نے ان کے شوہر کے بارے میں کئی اندازے بھی لگانا شروع کر دئے ہیں لیکن اس حوالے سے حریم شاہ کی جانب سے حتمی بیان سامنے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے جس میں وہ اپنے شوہر سے متعلق تفصیلات فراہم کریں گی۔

عوام کیلئے آج بڑی خوش خبری کی امید،کیاہونیوالا ہے ؟ خبر پڑھ کر آپ بھی خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

FOLLOW US