Thursday May 16, 2024

اسلام آباد کو شکست، لاہور قلندرز نے فائنل میں جگہ بنالی

لاہور: پی ایس ایل 7 کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 رنز سے شکست دے کر لاہور قلندرز فائنل میں پہنچ گیا۔ اس سے قبل لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے اور یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔ قلندرز کی ابتدائی دو وکٹیں 7 رنز پر گریں جب اوپنر فخر زمان ایک اور فل سالٹ 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

روس کے 2800 فوجی ہلاک، 80 ٹینک، 516 گاڑیاں تباہ کردیں یوکرین کا دعویٰ

عبداللہ شفیق نے 28 گیندوں پر 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کامران غلام 30 رنز بنا کر شاداب خان کا نشانہ بنے، ہیری بروک 2 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ محمد حفیظ 28 رنز بنا کر محمد وسیم جونیئر کو وکٹ دے بیٹھے، سمٹ پٹیل 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ڈیوڈ ویزے نے 28 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ یونائیٹڈ کی جانب سے لیام ڈوسن اور محمد وسیم جونیئر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان اور وقاص مقصود ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

پاکستان میں غیر معیاری گاڑیاں تیار اور فروخت ہونے کا نوٹس، متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا گیا، بالآخر وہ خبر آگئی جس کا تمام پاکستانیوں کو انتظار تھا

اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔ لاہور قلندرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ یونائیٹڈ میں فہیم اشریف اور زاہد محمود کی جگہ پال اسٹرلنگ، محمد وسیم جونیئر کی واپسی ہوئی ہے۔ ہیڈٹو ہیڈ مقابلوں میں یونائیٹڈزکو واضح برتری حاصل ہے، اسلام آبادیونائیٹڈ نے لاہور کے خلاف 9 میچ جیت رکھے ہیں جبکہ 5 میں لاہور قلندرز کامیاب رہے۔ یہ میچ جیتنے والی ٹیم 27 فروری کو فائنل میچ میں ملتان سلطانز کا سامنا کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی، ہفتے کے روز پی ایس ایل سیون میں چھٹی کا روز ہوگا۔فائنل میچ 27 فروری بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے آؤٹ کردیا تھا۔

پشاور زلمی کے ایونٹ سے باہر ہونے پر وہاب ریاض اسٹیڈیم میں روپڑے

FOLLOW US