اسلام آباد: پارلیمانی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی (پی اے سی)نے ملک میں غیرمعیاری گاڑیاں تیار اور فروخت کرنے کا نوٹس لے لیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق پی اے سی نے عالمی مارکیٹ سے مہنگی مگر معیار میں ناقص گاڑیوں کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پی اے سی کا اجلاس چیئرمین رانا تنویر حسین کی سربراہی میں ہوا، جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے 2019-20کے آڈٹ پر لگائے گئے اعتراضات پر بھی غور کیا گیاگیا۔
پشاور زلمی کے ایونٹ سے باہر ہونے پر وہاب ریاض اسٹیڈیم میں روپڑے
اجلاس کے دوران خواجہ محمد آصف نے ملک میں ناقص گاڑیوں کی فروخت کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نئی گاڑیاں انتہائی ناقص معیار میں تیار کی جا رہی ہے جن میں ایئربیگ تک نہیں ہوتے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ”پاکستان میں بننے والی گاڑیاں سیفٹی اور دیگر حوالوں سے انتہائی گھٹیا معیار کی ہوتی ہیں اور اس پر ان کی قیمت بہت زیادہ رکھی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں بننے والی کوئی ایک گاڑی بھی برآمد نہیں کی جا سکتی۔“ خواجہ آصف کے یہ نقطہ اٹھانے پر کمیٹی نے وزارت صنعت و پیداوار کے حکام کو طلب کر لیا۔
دورہ روس سے پہلے امریکا نے ہم سےاعلیٰ سطح پر رابطہ کیا تھا، شاہ محمود قریشی کا بڑا انکشاف