Sunday January 19, 2025

اسلام آباد یونائیٹڈ نے زلمی کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا

لاہور: پی ایس ایل 7 کے پہلے ایلیمینٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا جانے والا 170 رنز کا ہدف 19.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ الیکس ہیلز نے 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان شاداب خان 22 اور اعظم خان 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

‘جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، تنازعات کو بات جیت سے حل کیا جانا چاہیے، روس کی یوکرین سے جنگ پر وزیر اعظم عمران خان کا بیان

آصف علی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فہیم اشرف 19 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، لیام ڈوسن نے میچ کے آخری اوور میں ایک چھکا اور ایک چوکا لگاکر یونائیٹڈ کو کامیابی دلوائی۔ پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے تین وکٹیں حاصل کیں، خالد عثمان اور بینی ہوویل ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔ اس سے قبل پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے اور یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا تھا۔ شعیب ملک نے 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اوپنر کامران اکمل 39 گیندوں پر 58 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد حارث 12 رنز بنا کر فہیم اشرف کا نشانہ بنے۔ یاسر خان 8 رنز بنا کر حسن علی کو وکٹ دے بیٹھے، حسین طلعت 28 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔

وزیراعظم اور پیوٹن کی ملاقات، اسلاموفوبیا،گیس پائپ لائن، یوکرین اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، فہیم اشرف، کپتان شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر شاداب خان الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کپتان شاداب خان اور الیکس ہیلز کی واپسی ہوئی ہے۔

تیل کی قیمتوں کو آگ لگ گئی، روس یوکرین جنگ کے بعد قیمت فی بیرل کتنی ہو گئی؟

FOLLOW US