Sunday January 19, 2025

وزیراعظم اور پیوٹن کی ملاقات، اسلاموفوبیا،گیس پائپ لائن، یوکرین اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان نے ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ،گیس پائپ لائن، افغان صورت حال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر پیوٹن میں ملاقات تین گھنٹے سے زائد جاری رہی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا دورانیہ ایک گھنٹے سے بڑھا کر تین گھنٹےکیا گیا تھا، ملاقات میں عمران خان کے اعزاز میں روسی صدر نے ورکنگ لنچ دیا ،گفتگو میں کئی ایم او یوز، اسلاموفوبیا اور ویزا ایشو بھی زیرِ بحث آئے۔

تیل کی قیمتوں کو آگ لگ گئی، روس یوکرین جنگ کے بعد قیمت فی بیرل کتنی ہو گئی؟

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیےکے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جنوبی ایشیا کے معاملے پر مقبوضہ کشمیرکی صورت حال اجاگر کی، وزیراعظم نےمقبوضہ کشمیر تنازع کے پرُامن حل پر زور دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے روس اور یوکرین کےدرمیان تازہ صورتِ حال پر افسوس کا اظہار کیا اورکہا کہ پاکستان کو امید ہےکہ سفارت کاری فوجی تنازع سے بچاسکتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اسٹریم گیس پائپ کی اہمیت کا اعادہ کیا اور توانائی سے متعلق منصوبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم نے روس کے پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کو فلیگ شپ اقتصادی منصوبہ قرار دیا، وزیر اعظم نے خطے کے امن و استحکام کو لاحق خطرات کو بھی اجاگر کیا، اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے خطے میں توازن کے اقدامات پر بھی زور دیا۔

روس کا یوکرین پر حملہ، شہروں پر میزائل برسا دیے، متعدد افراد ہلاک

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نےاسلاموفوبیا سےمتعلق مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا، وزیراعظم عمران خان نے مسلمانوں کے احساسات اور حضرت محمد ﷺسے مسلمانوں کی محبت سمجھنےکے صدرپیوٹن کےاحساس کو سراہا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور تمام مذاہب کا احترام معاشروں میں امن اور ہم آہنگی کے لیےناگزیر ہے۔ وزیراعظم نے روس سے طویل المدتی،کثیرجہتی تعلقات استوارکرنےکےعزم پر زور دیا، وزیراعظم نے انسانی بحران سےنمٹنے اور افغانستان میں ممکنہ اقتصادی بحران روکنے پر بھی زور دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان مستحکم اور پُر امن افغانستان کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کرکام کرتا رہےگا۔

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کو سزائے موت کا حکم، والدین بری

روسی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نےدوطرفہ تعاون کے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نےموجودہ علاقائی موضوعات پربھی گفتگو کی۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق پاک روس رہنماؤں نےجنوبی ایشیا کی صورت حال پربھی تبادلہ خیال کیا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے تھے جہاں ان کا سرخ قالین استقبال کیا گیا تھا، ماسکو ائیر پورٹ پر وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، روس کے نائب وزیر خارجہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم نے دوسری عالمی جنگ کے روسی سپاہیوں کی یادگار پر پھول رکھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات اہمیت اختیار کرگئی ہے۔ روسی صدر سے ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان سے روسی نائب وزیراعظم برائے انرجی الیگزینڈر نواک نے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ملکوں کے وفود بھی شامل ہوئے۔

FOLLOW US