Friday November 22, 2024

تیل کی قیمتوں کو آگ لگ گئی، روس یوکرین جنگ کے بعد قیمت فی بیرل کتنی ہو گئی؟

لندن : روس کی فوجوں کے یوکرین کے مشرقی علاقوں میں داخلے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔روس اور یوکرین کے درمیان فوجی تصادم نے جہاں عالمی امن کو تہہ و بالا کیا ہے وہیں اس کا اثر خام تیل کی قیمتوں پر بھی پڑا ہے۔عالمی منڈی میں 7 سال بعد خام تیل کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل کی ریکارڈ سطح سے تجاوز کرگئی ہے۔بین الاقوامی منڈی میں جمعرات کے روز امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت میں کم و بیس 5 ڈالرز فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے اور اس وقت اس کے سودے 97 ڈالرز فی بیرل کے قریب ہورہے ہیں۔

روس کا یوکرین پر حملہ، شہروں پر میزائل برسا دیے، متعدد افراد ہلاک

اسی طرح لندن برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی ایک روز کے دوران ساڑھے 5 ڈالر فی بیرل کا ضافہ دیکھا جارہا ہے۔عالمی منڈی میں لندن برینٹ خام تیل کے سودے 102 ڈالر فی بیرل کے حساب سے طے پا رہے ہیں۔دوسری جانب گیس کی قیمتوں میں بھی 4 سے 5 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے اور امریکا کی جانب سے سے روس پر لگائی جانے والی پابندیوں کے باعث خدشہ ہے کہ خام تیل کی قیمتیں موجودہ سطح سے کئی کافی زیادہ بڑھ سکتی ہیں۔

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کو سزائے موت کا حکم، والدین بری

سرکاری ملازمین کی موجیں، تنخواہوں اور پنشن میں مزید اضافے کی تیاریاں، کتنا اضافہ متوقع ہے؟

FOLLOW US