Thursday May 16, 2024

ملتان سلطانز لاہور قلندرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے پہلے کوالیفائر(پلے آف)میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 28رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ۔ ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20میںدو وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے ۔جواب میں لاہور قلندرز مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 135رنز ہی بنا سکی۔ تفصیل کے مطابق لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے اوپنر شان مسعود دو سکور بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر آوٹ ہو ئے۔

سب سے زیادہ جعلی خبریں مریم نواز کے پاس ہوتی ہیں، اعتزاز احسن مریم نواز کے پاس جو ثبوت ہیں وہ عدالت میں پیش کیوں نہیں کرتیں

عامر اعظمت 33سکور بنا کر سمت پاٹیل کی گیند پر آوٹ ہوئے۔کپتان محمد رضوان 51گیندوں پر بغیر کوئی چھکا لگائے 53سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ رائیلی روسو 42گیندوں پر ایک چھکا لگا کر 65رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔پہلے کوالیفائر میں حیران کن طور پر شاہین الیون زیادہ وکٹیں حاصل کرنے میں ناکام رہی تو ملتان سلطانز چھکے نہ مار سکی اور پوری اننگز میں صرف ایک ہی چھکا مارا جو کہ اٹھارویں اوور میں رائیلی روسو نے حارث روف کو مارا ۔

عمران خان ماسکو پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر ریڈ کارپٹ استقبال، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

مطلو بہ ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے عبد اللہ شفیق پانچ سکور بنا کہ آصف آفریدی کی گیند پر آوٹ ہوئے۔کامران غلام 20سکور بنا کر رن آوٹ ہوئے۔ہیری بروک 13سکور بنا کر شاہنواز دھانی کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔محمد حفیظ بغیر کوئی سکور کیے سٹمپ آوٹ ہوئے ۔فخر زمان 63سکور بنا کر ویلی کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔فل سالٹ ایک سکور بنا کر شاہنواز دھانی کی گیند پر آوٹ ہوئے۔سمت پٹیل 11سکور بنا کر ڈیوڈ ویلی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔شاہین آفریدی ایک سکور بناکر شاہنواز دھانی کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔ ڈیوڈ ویزے آٹھ سکور بنا کر رومان رئیس کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔ملتان سلطانز کی جانب سے ڈیوڈ ویلی دو اور رومان رئیس ، خوشدل شاہ اور آصف آفریدی ایک ،ایک جبکہ شاہنواز دھانی تین وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

سرکاری ملازمین کی موجیں، تنخواہوں اور پنشن میں مزید اضافے کی تیاریاں، کتنا اضافہ متوقع ہے؟

FOLLOW US