لاہور : شائقین کرکٹ کیلئے افسوسناک خبر آ گئی ہے کیونکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل آسٹریلوی کھلاڑی نے پی سی بی کے رویے پر ناراضگی کا اظہا رکرتے ہوئے پی ایس ایل سیزن 7 چھوڑ کر جانے کا اعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق جیمز فالکنر نے ٹویٹر پر پیغا م جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے پاکستانی کرکٹ فینز سے معافی چاہتاہوں ، بدقسمتی سے مجھے آخری دو میچز سے قبل ہی پی ایس ایل چھوڑ کر جانا ہو گا کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ میرے ساتھ پیسوں کے معاملے پر کیئے گئے معاہدے کی پاسدار ی نہیں کر رہاہے ، میں پورا وقت یہاں رہا اور وہ مجھ سے مسلسل جھوٹ ہی بولتے رہے ۔
ثانیہ عاشق بھی دلہن بن گئیں، دولہا کون؟ مریم نواز بھی لال جوڑا پہن کر تقریب میں پہنچ گئیں
جیمز فالکنر کا کہناتھا کہ اس طرح جانے میں دکھ ہوتاہے کیونکہ میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی میں مدد کرنا چاہتاہوں کیونکہ یہاں پر بہت ٹیلنٹ ہے جبکہ اس ملک کے کرکٹ فینز بہت شاندار ہیں، لیکن پی سی بی کی جانب سے میرے ساتھ جو سلوک کیا گیاہے وہ بہت ہی ہتک آمیز ہے ، مجھے امید ہے کہ آپ میری بات کو سمجھیں گے۔
1/2
I apologise to the Pakistan cricket fans.
But unfortunately I’ve had to withdraw from the last 2 matches and leave the @thePSLt20 due to the @TheRealPCB not honouring my contractual agreement/payments.
I’ve been here the whole duration and they have continued to lie to me.— James Faulkner (@JamesFaulkner44) February 19, 2022