Sunday January 19, 2025

صحافی محسن بیگ کا بچنا نا ممکن ، ایک اور سنگین کیس میں گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں، مقدمہ درج کر لیا گیا

اسلام آباد : پولیس نے تحویل میں موجود صحافی محسن بیگ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ، محسن بیگ پر مقدمہ بغیر لائسنس پستول رکھنے پر درج کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آر میں کہا گیا کہ ملزم محسن بیگ کے ساتھ اس کے گھر جا کر 30 بور کا پستول برآمد کیا گیا ، پستول کے میگزین میں دو گولیاں بھی موجود تھیں ۔ ملزم سے 30 بور پستول کا لائسنس اور اجازت نامہ طلب کیا گیا ، ملزم دونوں ہی نہ دے سکا۔واضح رہے کہ صحافی محسن بیگ کو 16 فروری کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ پولیس کے مطابق گرفتاری کے وقت محسن بیگ نے پستول نکالی اور فائرنگ کی تھی جس کی زد میں آکر ایک ایف آئی اے کا اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان طلاق کی خبریں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی کراچی میں اہم پریس کانفرنس

عمران خان کی حکومت ہچکولے کھارہی ہے،ان کے اراکین ہم سے رابطے میں ہیں،خواجہ محمد آصف

واہ رے عدالتی نظام، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کے کئی ماہ بعد ان کی کونسی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی؟ جان کر آپکو بھی افسوس ہو گا

FOLLOW US