Sunday January 19, 2025

بابر گھبراتا ہے نہ مایوس ہوتا ہے، والد اعظم صدیق حمایت میں سامنے آ گئے

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم پر تنقید کا جواب دینے کے لیے ان کے والد اعظم صدیق بھی میدان میں آ گئے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں مسلسل 8 شکستوں پر کراچی کنگز کی ٹیم اور خصوصاً کپتان بابر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کراچی کنگز کی ٹیم نے پی ایس ایل میں ابھی مزید 2 میچز کھیلنے ہیں لیکن بابر اعظم کی ٹیم ایونٹ کے پلے آف مرحلے سے باہر ہو چکی ہے۔

تحریک انصاف کا فردوس عاشق اعوان سے جان چھڑوانے کا فیصلہ سابق معاون خصوصی کو پی ٹی آئی کیلئے خطرناک قرار دے دیا

گزشتہ روز بھی ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو دلچسپ مقابلے کے بعد آخری اوور میں سے شکست دی تھی۔ بابر اعظم پر شدید تنقید کے بعد ان کے والد اعظم صدیق بھی سوشل میڈیا پر بیٹے کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔ اعظم صدیق نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں لکھا کہ دعا ہے کہ آؤٹ آف فارم بابر اعظم کی فارم بحال ہو اور جمود ٹوٹے۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نہ گھبراتا ہے، نہ محنت چھوڑتا ہے اور نہ ہی مایوس ہوتا ہے، آؤٹ آف فارم دنیا کا بڑے سے بڑا کھلاڑی ہو جاتا ہے لیکن بابر بھرپور محنت کر رہا ہے، دعا ہے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بیٹے کی فارم بحال ہو جائے۔ والد بابر اعظم نے مزید لکھا کہ فینز دل برا نہ کریں، بابر پہلے جیسی محنت کر رہا ہے وہ جلد اچھا کرے گا۔

ہائیکورٹ نے فیصل واؤڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی

شاداب خان کی عدم موجودگی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا کپتان کون ہوگا؟ آپ بھی جانیے

مفتی عزیزالرحمان کیس۔ متاثرہ طالب علم عدالت پیش۔بڑا انکشاف کر دیا

FOLLOW US