Friday May 3, 2024

تحریک انصاف کا فردوس عاشق اعوان سے جان چھڑوانے کا فیصلہ سابق معاون خصوصی کو پی ٹی آئی کیلئے خطرناک قرار دے دیا

لاہور: تحریک انصاف کا فردوس عاشق اعوان سے جان چھڑوانے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی جانب سے نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف جلد فردوس عاشق اعوان سمیت کئی رہنماوں کی رکنیت معطل کر دے گی۔ علی امین گنڈاپور نے فردوس عاشق اعوان کو تحریک انصاف کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جلد پارٹی ان سے جان چھڑوا لے گی۔ وفاقی وزیر کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو کئی مواقع دیے گئے اس کے باوجود وہ ناکام ثابت ہوئیں، اسی لیے انہیں پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ فردوس عاشق اعوان کی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ تحریک انصاف کو اندر سے ہی خطرہ ہے۔

ہائیکورٹ نے فیصل واؤڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی

واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما اور سینئر سیاستدان فردوس عاشق اعوان طویل سیاسی خاموشی کے بعد اب دوبارہ منظر عام پر آئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی سابق معاون خصوصی نے انکشاف کیا کہ مرکز اور پنجاب میں سازشیں کرنے والا گینگ ایک ہی تھا، کچھ لوگوں نے پارٹی مفادات کو ذاتی مفاد کی بھینٹ چڑھا دیا، تحریک انصاف کو اندر سے ہی خطرہ ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انہوں نے کوشش کی کہ بدترین صورتحال میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں لیکن شاید قیادت کو اس سے بہتر کی تلاش تھی۔

شاداب خان کی عدم موجودگی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا کپتان کون ہوگا؟ آپ بھی جانیے

سابق معاون خصوصی نے وزیراعظم عمران خان کے اردگرد موجود ٹولے کو ناتجربہ کار اور مفاد پرست قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے سینے میں بہت راز ہیں تاہم وہ وزیراعظم کی مشکلات نہیں بڑھانا چاہتیں۔ وفاقی وزراء میں کارکردگی ایوارڈز کی تقسیم کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے کہا میڈل اور ٹرافیاں تو میچ کے دوران نہیں بلکہ میچ ختم ہونے پر ملتی ہیں۔ جبکہ حکومت گرانے کی اپوزیشن کی کوششوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ سب پھرتیاں صرف میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کی کوششیں ہیں۔ یہاں واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان وفاق میں وزارت اطلاعات کی ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد پنجاب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی بھی معاون خصوصی مقرر کی گئی تھیں۔ تاہم بعد ازاں ان سے پنجاب میں دی گئی ذمے داریاں بھی واپس لے لی گئی تھیں۔

مفتی عزیزالرحمان کیس۔ متاثرہ طالب علم عدالت پیش۔بڑا انکشاف کر دیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شبلی فراز نے عوام کو انوکھا مشور ہ دیدیا

FOLLOW US