Sunday January 19, 2025

شاداب خان کی عدم موجودگی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا کپتان کون ہوگا؟ آپ بھی جانیے

لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کردیا گیا ہے۔ شاداب خان کی عدم موجودگی میں مڈل آرڈر بلے باز محمد آصف ٹیم کے کپتان ہونگے۔شاداب خان کراچی کنگز کے خلاف میچ میں گروئن انجری کا شکار ہوکر میچ سے باہر ہوگئے تھے۔محمد آصف پشاور زلمی کے خلاف ہونے والے میچ میں کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔اگلے میچز میں شاداب خان کی ٹیم میں واپسی کا فیصلہ ان کی میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے دو دیگر کھلاڑی کولن منرو اور ذیشان ضمیر بھی انجری کا شکار ہیں۔

کراچی کنگز نے پی ایس ایل میں ایک اور ریکارڈ بنادیا

مفتی عزیزالرحمان کیس۔ متاثرہ طالب علم عدالت پیش۔بڑا انکشاف کر دیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شبلی فراز نے عوام کو انوکھا مشور ہ دیدیا

FOLLOW US