اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کم استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں جہاں تک ممکن ہو کم فیول استعمال کرنا چائیے، سخت وقت میں زندگی نارمل نہیں رہ سکتی، حکومت کس کس چیز کو سبسڈائز کرے، ہماری حکومت کی ترجیح کھانے پینے کی چیزوں پر سبسڈی دینا ہے۔
مرد چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی کرے تو جائز اور عورت چھوٹی عمر کے لڑکے سے شادی کرے تو ناجائز
پاکستان پٹرول بناتا یا ہمارے پٹرول کے کنوئیں ہوتے تو پھر اور بات تھی، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں 95 ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں، وزارت سائنس کی کوشش ہے بجلی کم خرچ ہو تاکہ آئل کی امپورٹ کم ہو، کورونا اور مہنگائی عالمی ہے ہمیں اس میں خود کو ایڈجسٹ کرنا ہے، ہمیں چیزیں امپورٹ کرنے کے بجائے اسٹارٹ آپس کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ کارکردگی ایوارڈ میں کون فیل کون پاس ہوا یہ اہم نہیں ، اس کا مقصد وزارتوں کی کارکردگی کو مزید بہتری کی طرف لے جانا تھا، وزارت سائنس نے پنکھوں کے معیار کو بہتر کر کے 3 ہزار 500 میگا واٹ کی بچت کی ہے، پرفارمنس لسٹ میں وزارت کا نام نہ آنے کی وجہ ان کی کیلکولیشن کے مطابق ہوں گی۔
ترین گروپ کا تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے پر غور،کیاہونےوالاہے؟ بڑی خبر
حکومت اور وزیروں پر شدید تنقید کرنیوالے معروف صحافی محسن بیگ کو گرفتار کر لیا گیا