Sunday January 19, 2025

کراچی کنگز نے پی ایس ایل میں ایک اور ریکارڈ بنادیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مجموعی طور پر مسلسل 9 میچز ہارنے کا نیا ریکارڈ کراچی کنگز کے نام ہوگیا۔ بدھ کے روز ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دی جس کے بعد اس کے مسلسل میچ ہارنے کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم پچھلے سال آخری میچ اور اس سال مسلسل8 میچز ہاری ہے۔ اس سے قبل پی ایس ایل میں مسلسل شکستوں کا ریکارڈ لاہور قلندرز کا تھا جسے 2019 اور 2020 کے دوران مسلسل 8 میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے علاوہ کراچی کنگز کی ٹیم پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں 8 میچز ہارنے والی دوسری ٹیم ہے ، اس سے قبل 2021 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بھی8 میچز ہاری تھی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شبلی فراز نے عوام کو انوکھا مشور ہ دیدیا

مرد چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی کرے تو جائز اور عورت چھوٹی عمر کے لڑکے سے شادی کرے تو ناجائز

ترین گروپ کا تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے پر غور،کیاہونےوالاہے؟ بڑی خبر

FOLLOW US