Friday November 22, 2024

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی میچ کے دوران سہیل تنویر اور بین کٹنگ میں جھڑپ ، دونوں کو سخت سزا مل گئی

لاہور: پشاور زلمی کے بین کٹنگ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سہیل تنویر پر منگل کو پاکستان سپر لیگ 2022ء میں اپنی ٹیم کے میچ کے دوران الگ الگ واقعات میں پی ایس ایل ضابطہ اخلاق کی لیول 1 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے لیے پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.6 کی خلاف ورزی کی ہے، جس کا تعلق پی ایس ایل میچ کے دوران ’ایسا اشارہ استعمال کرنے سے ہے جو فحش، جارحانہ یا توہین آمیز ہو‘۔یہ واقعہ پشاور زلمی کی اننگز کے آخری اوور میں اس وقت پیش آیا جب بلے باز بین کٹنگ نے بالر سہیل تنویر کو لگاتار تیسرا چھکا مارنے کے بعد اپنی انگلیوں کا استعمال کرتے ہوئے نامناسب اشارے کئے۔

نا اہل قرار دیے جانے کے بعد فیصل واوڈا کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا، الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا

سہیل تنویر نے آخری اوور کی پہلی گیند پر نسیم شاہ کے بال پر کٹنگ کا کیچ پکڑ کر انہیں دوبارہ ایسے ہی اشارے کیے تھے۔ کٹنگ اور سہیل دونوں نے جرم کا اعتراف کیا اور میچ ریفری علی نقوی کی طرف سے عائد کی جانے والی پابندیوں کو قبول کر لیا اور اس طرح رسمی سماعت کی ضرورت نہیں تھی۔یہ الزامات آن فیلڈ امپائر مائیکل گف اور راشد ریاض، تھرڈ امپائر آصف یعقوب اور چوتھے امپائر ولید یعقوب نے لگائے۔ لیول 1 کی خلاف ورزیوں کے تمام پہلی بار کے جرائم میں کم از کم جرمانہ آفیشل وارننگ اور/یا قابل اطلاق میچ فیس کے 25 فیصد تک جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

پیٹرول ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر ملے گا

معروف بھارتی موسیقار و گلوکار بپی لہری 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

FOLLOW US