Sunday January 19, 2025

پیٹرول ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر ملے گا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر کے بعد نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اب نئی قیمت 126 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

معروف بھارتی موسیقار و گلوکار بپی لہری 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

لائٹ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 123 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پرپی ڈی ایل اور دوسرے ٹیکس کم کرنے سے حکومت کو ماہانہ 70 ارب روپے نقصان ہورہا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر ضافے کی سمری مسترد کردی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 12روپے 3 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے53 پیسے فی لیٹر اضافے کی سمری بھیجی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 10روپے 8پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔ وزرات خزانہ نے اوگرا سفارشات کے مطابق ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

یہ ثبوت لے کر ہم گئے تھے لیکن ہمیں ہی مارا گیا ۔ اقرار الحسن نے حملے کے بعد نئے انکشافات کر دیے،

شاہد آفریدی کی اپنے داماد کے ساتھ ویڈیو وائرل ، کیا کام کر رہے ہیں ،ویڈیو لنک

FOLLOW US