اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن کا اعلان کرتے ہوئے انتخابی شیڈول جاری کر دیا۔ انتخابی شیڈول کے مطابق پولنگ 9 مارچ کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں ہوگی۔ کاغذات نامزدگی 17 سے 19 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 21 فروری کو جاری کی جائے گی اور امیدواروں کی حتمی فہرست 3 مارچ کو جاری ہوگی۔پولنگ 9 مارچ کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ دوسری جانب، اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیصل واوڈا کی نااہلی کا فیصلہ چیلنج کرنے کی سماعت ہوئی، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔ فیصل واوڈا کے وکیل وسیم سجاد عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
پیٹرول ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر ملے گا
وسیم سجاد نے دلائل دئیے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشست پر فیصلہ دیا اور62 ون ایف کے تحت فیصلہ سنایا۔فیصل واوڈا کے وکیل وسیم سجاد نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت کے سامنے پڑھ کر سنایا۔ انھوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کے تھے اور وہ اسمبلی کی نشست چھوڑ کر سینیٹر بن چکے تھے، الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں کہ وہ نا اہلی کا آرڈر جاری کرے اور الیکشن کمیشن کوئی کورٹ آف لاء نہیں ہے۔ وسیم سجاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن 62ون ایف کے تحت فیصلہ نہیں دے سکتا،سپریم کورٹ کے فیصلے ہیں کہ الیکشن کمیشن ایسا فیصلہ نہیں کرسکتا اور فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ احکامات کی روشنی میں بیان حلفی جمع کروایا۔خیال رہے کہ 9 فروری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو نااہل قراردیتے ہوئے 2 ماہ میں تمام تنخواہیں اور مراعات واپس جمع کروانے کا حکم دیا تھا ۔ اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ وہ سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔
معروف بھارتی موسیقار و گلوکار بپی لہری 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
یہ ثبوت لے کر ہم گئے تھے لیکن ہمیں ہی مارا گیا ۔ اقرار الحسن نے حملے کے بعد نئے انکشافات کر دیے،